ٹھٹھہ بائی پاس پر بس حادثہ.. جماعت اسلامی کے 5 کارکنان سمیت 6 افراد جاں بحق


کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس ٹھٹھہ بائی پاس پر حادثے کا شکار ہوگئی، افسوسناک واقعے میں جماعت اسلامی کے 5 کارکنان سمیت 6 جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں، جو پکنک منانے کے لیے صبح سویرے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔ بس ٹھٹھہ بائی پاس پر سڑک سے کچے میں اتر کر الٹ گئی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسد نور، عبدالرؤف، بشر فرید، ابرار، ارباب اور بس کا کنڈیکٹر شامل ہیں۔ 7 شدید زخمی افراد سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں چیئرمین یوسی 4 اورنگی عطائے ربی، وائس چیئرمین کرامت علی، جاوید اقبال، فیضان، بشیر، وقاص رفیق، باسط، شاہ رخ، فیضان، عبدالاحد، ارشد علی، امیر زیب، گوہر علی، شبیر، انور و دیگر شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں دوست، رشتے دار اور ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم

اختر مینگل پر سفری پابندی۔۔ ایئرپورٹ پر آف لوڈ ! بی این پی نے حکومت سے کیا مطالبہ کردیا؟

پاکستان میں مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سمیت ایف بی آر کے وہ نئے اختیارات جن پر کاروباری افراد فکر مند ہیں

بلوچستان میں مرد و خاتون کے قتل کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ بگٹی نے نوٹس لے لیا ! ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

نسوار کی طرح استعمال ہونے والے’نکوٹین پاؤچ‘ جن کی لت طالب علموں کے مسوڑھے تباہ کر رہی ہے

ڈش واشر اور گاڑیوں کے وائپر جیسی نو اہم ایجادت جو خواتین کے کارنامے ہیں

2026 میں سدھو موسے والا کے لائیو کنسرٹ کا اعلان: گلوکار کی موت کے بعد یہ کیسے ممکن ہوگا؟

کراچی میں ٹریفک کا المناک حادثہ: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو بچے جاں بحق ! شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگا دی

لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں پانی چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب۔۔ واٹر بورڈ اور پولیس حرکت میں آ گئے

کراچی کے لیے بجلی سب سے مہنگی ہو گئی۔۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کو نواز دیا

پہلگام حملے کے بعد سیاحت اور کوہ پیمائی پر پابندیاں: انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کے کوہ پیماؤں کے لیے جذباتی اور معاشی نقصان

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی