’صرف گولی مارنے کی اجازت‘، ’غیرت کے نام پر‘ قتل، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس


بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ایک مرد اور خاتون کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو گردش کر رہی جس میں کسی پہاڑی مقام پر دو تین گاڑیوں سے چند مسلح افراد اترتے ہیں اور ایک مرد اور خاتون بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔پھر دونوں کو اتار کر ایک طرف کھڑا کیا جاتا ہے اور فائرنگ کر دی جاتی ہے۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ کوئٹہ کے نواح میں پہاڑی علاقے مارواڑ یا ڈیگاری میں پیش آیا۔تاہم متعلقہ پولیس تھانے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ویڈیو میں موجود مرد اور خاتون کو براہوی میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔خاتون کہتی ہے کہ ‘صرف گولی کی اجازت ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔‘بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات، جائے وقوعدہ کا تعین کر کے ملزموں کی گرفتار اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ان کے مطابق وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایسے سفاکانہ واقعات انسانی وقار اور معاشرتی اقدار کی توہین اور ناقابل برداشت ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ترجمان کی جانب سے عوام سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ ویڈیو میں موجود ملزمان کی شناخت میں مدد کریں اور اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے اپنا ذمہ دارانہ معاشرتی کردار ادا کریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ واقعہ کب اور کہاں کا ہے، تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ ہے اور مرد اور خاتون نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ تاہم ان دعووں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔خیال رہے بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا سلسلہ نیا نہیں، اور اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

’صرف گولی مارنے کی اجازت‘، ’غیرت کے نام پر‘ قتل، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

کہاں بارش کہاں حبس، پاکستان میں اگلے پانچ روز موسم کیسا رہے گا؟

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے ’سفاکانہ قتل‘ کی مبینہ ویڈیو پر تحقیقات جاری: ’تعین کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کی ہے یا مستونگ کی‘

پاکستان میں مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سمیت ایف بی آر کے وہ نئے اختیارات جن پر کاروباری افراد فکر مند ہیں

’روزگار کی نئی منزل،‘ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ورکرز بیلاروس جائیں گے

جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ

مقررہ وقت سے پہلے پاسپورٹ فراہمی کا حکومتی دعویٰ، اوورسیز پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 37 سیاح ہلاک

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک

سیالکوٹ کے عبداللہ کی لاش ’21 دن کی مسلسل تلاش‘ کے بعد دریائے سوات سے کیسے ملی؟

مون سون بارشیں، 25 جولائی تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال کا امکان

نئے ٹیکس کے خلاف ہڑتال، کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں کاروباری مراکز بند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی