ہاتھ سے قرآن لے لو۔۔ کوئٹہ میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کون تھی؟ لرزا دینے والے حقائق سامنے آگئے


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈغاری، مارگٹ، ماروڑا میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان جوڑے کو مقامی جرگے کے حکم پر "غیرت کے نام پر" فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی جرگے کے ارکان کو قرآن کا واسطہ دے رہی ہے، اور ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے لہا لڑکی کے ہاتھ سے قرآن بھی لے لو ذرائع کے مطابق مقتول لڑکا سمالانی قبیلے جبکہ لڑکی ساتکزئی قبیلے سے تعلق رکھتی تھی۔ دونوں پر قبائلی روایات کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، جس کے بعد جرگے نے انہیں "سزائے موت" سنائی۔ ذرائع نے بتایا کہ جرگے نے ان دونوں کا فیصلہ پہلے ہی کرایا تھا اور لڑکے نے جرمانہ بھی ادا کیا تھا، تاہم علاقے میں دوبارہ آنے کی وجہ سے ان دونوں کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قتل ہونے والے مرد کا نام احسان اللہ ولد سمالانی ہے، جبکہ قتل ہونے والی خاتون کا نام بانو بی بی ولد ساتکزئی ہے۔ دونوں کا تعلق مارگٹ چوکی، سنجدی، میر قادر بخش کول مانیز، پولیس تھانہ زرغون کوئٹہ کے علاقے سے ہے۔ انسانی حقوق کی رپورٹس: انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (HRCP) کی 2024 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق صرف بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے 47 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں خواتین کی تعداد 70 فیصد سے زائد تھی۔ نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (NCSW) کے مطابق پاکستان میں ہر سال اوسطاً 1,000 سے زائد خواتین غیرت کے نام پر قتل کی جاتی ہیں، جن میں سے ایک بڑی تعداد رپورٹ ہی نہیں ہوتی۔ حکومتی ردعمل: وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور فوری گرفتاریوں کا حکم دیا، تاہم اب تک کوئی قابلِ ذکر کارروائی سامنے نہیں آئی۔ نہ ہی جرگے کے ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی مقتولین کے لواحقین کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ قانونی پس منظر: پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 311 اور 302 کے تحت غیرت کے نام پر قتل ناقابلِ معافی جرم ہے۔ 2016 میں "Anti-Honor Killing Law" پاس کیا گیا، جس کے تحت اگر قاتل مقتول کا وارث بھی ہو تو تب بھی اسے سزا دی جا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا اور عوامی ردعمل: سوشل میڈیا پر #JusticeForDughariVictims اور #EndHonorKillings کے ہیش ٹیگز کے تحت ہزاروں صارفین نے اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ: جرگہ سسٹم کے خلاف فوری کارروائی کی جائے, مقتولین کے خاندان کو ریاستی تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے. حکومت واضح اور مؤثر حکمت عملی مرتب کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔ کل سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان پولیس کو کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔ ویڈیو میں مقتولین کی شناخت ہو چکی ہے، واقعہ عید سے چند دن قبل کا ہے۔ ریاست کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج اور ایک مشتبہ قاتل گرفتار ہو چکا ہے، قانون…— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) July 20, 2025 ‏دوسری جانب بلوچستان کے چیف منسٹر سرفراز بگٹی نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “کل سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔ ویڈیو میں مقتولین کی شناخت ہو چکی ہے، واقعہ عید سے چند دن قبل کا ہے۔ ریاست کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج اور ایک مشتبہ قاتل گرفتار ہو چکا ہے، قانون اس گھناؤنے معاملے پر اپنا راستہ لے گا“۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ماں کے پیٹ میں ہی فروخت ہو جانے والے بچے: انڈونیشیا جہاں ایک سال سے بھی کم عُمر بچے کروڑوں میں سمگل ہوتے ہیں

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے ’سفاکانہ قتل‘ کی مبینہ ویڈیو پر تحقیقات جاری: ’تعین کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کی ہے یا مستونگ کی‘

فوجی صدر کا قاتل غدار یا انقلابی؟ جب ایک انٹیلیجنس سربراہ کو پھانسی دیے جانے کے بعد بھی معاملہ سلجھ نہ سکا

خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم

اختر مینگل پر سفری پابندی۔۔ ایئرپورٹ پر آف لوڈ ! بی این پی نے حکومت سے کیا مطالبہ کردیا؟

پاکستان میں مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سمیت ایف بی آر کے وہ نئے اختیارات جن پر کاروباری افراد فکر مند ہیں

بلوچستان میں مرد و خاتون کے قتل کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ بگٹی نے نوٹس لے لیا ! ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

گورنر خیبر پختونخوا نے 25 مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لے لیا

بلوچستان میں مرد و عورت کا لرزہ خیز قتل۔۔ واقعہ کب پیش آیا؟ ترجمان حکومت بلوچستان کے انکشافات

کراچی میں سانحہ قلات کے شہداء کو خراج عقیدت، بھارت و فتنۃ الہند کے خلاف نعرے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی