نوجوانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے الخدمت کا بڑا قدم، ملک گیر پروگرام میں ہزاروں طلبہ مستفید


پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کے "بنو قابل پروگرام" کے تحت مفت آئی ٹی کورسز مکمل کرنے والے پہلے بیچ کو اسناد کی فراہمی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپس کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا بھی افتتاح کر دیا گیا جس میں 28 نئے کورسز شامل کیے گئے ہیں۔ نشت ہال پشاور میں منعقدہ پروقار تقریب میں الخدمت بنو قابل پروگرام کے بانی و امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے، جبکہ "بنو قابل فیز 2" کا بھی باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع، صوبائی جنرل سیکریٹری صابر حسین اعوان، ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص، جنرل سیکریٹری شاکر صدیقی، پروگرام ڈائریکٹر میاں صہیب الدین کاکاخیل، ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب، سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر فضل مقیم خان، مختلف جامعات کے اساتذہ، ماہرین تعلیم، صحافی، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد وقاص نے بتایا کہ گزشتہ سال اسلامیہ کالجیٹ گراؤنڈ پشاور میں انٹری ٹیسٹ کے لیے صوبہ بھر سے ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے آن لائن رجسٹریشن کی، جبکہ بیک وقت 25 ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ ان میں سے منتخب طلبہ نے تین ماہ پر مشتمل 16 آئی ٹی کورسز کامیابی سے مکمل کیے جنہیں اب اسناد دی جا رہی ہیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بدقسمتی سے قیامِ پاکستان کے بعد سے تعلیم ہمارے حکمرانوں کی ترجیح نہیں رہی۔ طبقاتی نظام تعلیم مسلط کر کے قوم کو تقسیم کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔ سرکاری اسکولوں کا معیار اس قدر گر گیا ہے کہ لوگ بچوں کو نجی اداروں میں داخل کروانا بہتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان آبادی کا 65 فیصد سے زیادہ ہیں، حکومت کو ان پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ "الخدمت بنو قابل پروگرام" نوجوانوں کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے جو حقیقی تبدیلی لا سکتا ہے۔ حکومت ایسے تعلیمی اقدامات کی سرپرستی کرے اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایک نصاب، ایک زبان اور ایک تعلیمی نظام ملک کو آگے لے جا سکتا ہے۔ تقریب کے آخر میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر بھی گفتگو کی گئی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ حکومت پاکستان کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بین الاقوامی سطح پر کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب کا اختتام کامیاب طلبہ میں اسناد اور پوزیشن ہولڈرز کو لیپ ٹاپس دینے کے ساتھ ہوا، جبکہ فیز ٹو میں نئے کورسز کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘

ماں کے پیٹ میں ہی فروخت ہو جانے والے بچے: انڈونیشیا جہاں ایک سال سے بھی کم عُمر بچے کروڑوں میں سمگل ہوتے ہیں

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے ’سفاکانہ قتل‘ کی مبینہ ویڈیو پر تحقیقات جاری: ’تعین کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کی ہے یا مستونگ کی‘

فوجی صدر کا قاتل غدار یا انقلابی؟ جب ایک انٹیلیجنس سربراہ کو پھانسی دیے جانے کے بعد بھی معاملہ سلجھ نہ سکا

خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم

اختر مینگل پر سفری پابندی۔۔ ایئرپورٹ پر آف لوڈ ! بی این پی نے حکومت سے کیا مطالبہ کردیا؟

پاکستان میں مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سمیت ایف بی آر کے وہ نئے اختیارات جن پر کاروباری افراد فکر مند ہیں

بلوچستان میں مرد و خاتون کے قتل کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ بگٹی نے نوٹس لے لیا ! ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

گورنر خیبر پختونخوا نے 25 مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لے لیا

بلوچستان میں مرد و عورت کا لرزہ خیز قتل۔۔ واقعہ کب پیش آیا؟ ترجمان حکومت بلوچستان کے انکشافات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی