کراچی میں سانحہ قلات کے شہداء کو خراج عقیدت، بھارت و فتنۃ الہند کے خلاف نعرے


سانحہ قلات کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آل کراچی تاجر الائنس کے تحت اتوار کو نمائش چورنگی سے تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ تک "شہدائے قلات ریلی" نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء نے بھارت اور فتنہ الہندوستان کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی میں ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان سنی تحریک سمیت مختلف جماعتوں، تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت کراچی تاجر الائنس کے سرپرستِ اعلیٰ خواجہ جمال سیٹھی نے کی۔ خواجہ جمال سیٹھی نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو عبرتناک شکست دینے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدام پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پوری مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور انہوں نے سانحہ قلات کے شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ریلی سے تاجر رہنما حکیم شاہ، آصف گلفام، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر ارشد وہرا، فرحان چشتی، طحہ احمد، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، پیپلز پارٹی کے رہنما اسد حنیف اور دیگر نے خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں اور سوسائٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو حالیہ جنگ میں بھرپور شکست دی۔ عالمی سطح پر پاکستان کی مربوط سفارت کاری سے مودی حکومت ذلت و تنہائی کا شکار ہے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی "را" پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔ بھارتی ایجنڈے پر کام کرنے والی ان کی سہولت کار دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان" بلوچستان میں حالات خراب کر رہی ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد معصوم اور بے گناہ شہریوں کو بلوچستان میں نشانہ بنا رہے ہیں۔ معصوم لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ ایک سازش کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج اور سیکورٹی ادارے بلوچستان میں بحالیِ امن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں جب بھی فوج اور سیکورٹی ادارے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو چند نام نہاد ملک دشمن سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ان دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اور دنیا کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حالیہ دنوں میں کراچی سے بلوچستان خوشی کے پروگرام میں جانے والے قوالوں اور فنکاروں کو قلات میں نشانہ بنایا۔ معصوم قوالوں کو شہید کیا گیا۔ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔ ہم اس آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان رہنماؤں نے سانحہ قلات کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ قلات کے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘

ماں کے پیٹ میں ہی فروخت ہو جانے والے بچے: انڈونیشیا جہاں ایک سال سے بھی کم عُمر بچے کروڑوں میں سمگل ہوتے ہیں

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے ’سفاکانہ قتل‘ کی مبینہ ویڈیو پر تحقیقات جاری: ’تعین کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کی ہے یا مستونگ کی‘

فوجی صدر کا قاتل غدار یا انقلابی؟ جب ایک انٹیلیجنس سربراہ کو پھانسی دیے جانے کے بعد بھی معاملہ سلجھ نہ سکا

خیبرپختونخوا اسمبلی حلف برداری کے بغیر ختم

اختر مینگل پر سفری پابندی۔۔ ایئرپورٹ پر آف لوڈ ! بی این پی نے حکومت سے کیا مطالبہ کردیا؟

پاکستان میں مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سمیت ایف بی آر کے وہ نئے اختیارات جن پر کاروباری افراد فکر مند ہیں

بلوچستان میں مرد و خاتون کے قتل کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ بگٹی نے نوٹس لے لیا ! ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

گورنر خیبر پختونخوا نے 25 مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لے لیا

بلوچستان میں مرد و عورت کا لرزہ خیز قتل۔۔ واقعہ کب پیش آیا؟ ترجمان حکومت بلوچستان کے انکشافات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی