پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے


پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی پی ) کے مطابق اتوار کو کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔افغانستان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقعے پر موجود تھے۔وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہیں۔بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات کریں گے۔‘اس سے قبل 17 جولائی کو پاکستان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا تھا۔اس موقعے پر پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان نائب آباد، خرلاچی ریلوے لنک پر مشترکہ فزیبلٹی سٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’یہ معاہدہ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے کوریڈور کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ کوریڈور علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کو فروغ دے گا اور یہ وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان کے ذریعے پاکستانی بندر گاہوں سے جوڑے گا۔‘اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زادہ سے بھی کابل میں ملاقات ہوئی تھی (فائل فوٹو: دفتر خارجہ)اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زادہ سے بھی کابل میں ملاقات ہوئی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ پاکستان کے نائب وزیراعظم نے افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی اور افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے بھی ملاقاتوں میں تجارت، ٹرانزٹ، سکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ’اسحاق ڈار اور افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کی ملاقات میں سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور نائب وزیراعظم  نے سکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، نو شدت پسند ہلاک

’غیرت کے نام پر‘ شوہر اور بیوی کا قتل، ایک مشتبہ قاتل گرفتار کر لیا: سرفراز بگٹی

محسن نقوی کی اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات، ٹی ٹی پی کے حوالے سے بات چیت

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

’صرف گولی مارنے کی اجازت‘، ’غیرت کے نام پر‘ قتل، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

کہاں بارش کہاں حبس، پاکستان میں اگلے پانچ روز موسم کیسا رہے گا؟

بلوچستان میں مرد اور خاتون کے ’سفاکانہ قتل‘ کی مبینہ ویڈیو پر تحقیقات جاری: ’تعین کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کی ہے یا مستونگ کی‘

پاکستان میں مبینہ ٹیکس فراڈ پر گرفتاری سمیت ایف بی آر کے وہ نئے اختیارات جن پر کاروباری افراد فکر مند ہیں

’روزگار کی نئی منزل،‘ ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ورکرز بیلاروس جائیں گے

جنوبی وزیرستان سے سات پولیس اہلکار لاپتہ

مقررہ وقت سے پہلے پاسپورٹ فراہمی کا حکومتی دعویٰ، اوورسیز پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 37 سیاح ہلاک

ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی