اسلام آباد میں موسلادھار بارش، باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے


اسلام آباد کی ایک نجی سوسائٹی میں طوفانی بارش کے باعث نالے میں آنے والی طغیانی کے نتیجے میں کار میں سوار باپ بیٹی پانی میں بہہ گئے۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ واقعہ ڈی ایچ اے فیز فائیو کے سیکٹر اے گلی نمبر 72 میں پیش آیا ہے۔منگل کی صبح جب 62 سالہ کرنل (ر) اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر سے روانہ ہوئے تو موسلادھار بارش اور نالے کی طغیانی کے باعث ان کی گاڑی پانی کی لپیٹ میں آ گئی۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں گاڑی کو برساتی نالے بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ بیٹی گاڑی سے ہاتھ باہر نکال کر مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور اس وقت سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے اردو نیوز نے اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد، فہد شبیر سے رابطہ کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ واقعہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں پیش آیا۔ان کے مطابق 62 سالہ کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ کہیں جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی برساتی ریلے کی زد میں آ گئی اور نالے میں بہہ گئی۔فہد شبیر نے مزید بتایا کہ اس وقت ریسکیو آپریشن جاری ہے اور تمام تر کوشش کی جا رہی ہے کہ گاڑی اور اس میں موجود باپ بیٹی کو جلد از جلد تلاش کر کے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی نالے سے بہتی ہوئی آگے ایک بڑے نالے میں داخل ہو چکی ہے، تاہم اس بات کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی کہ گاڑی میں سوار افراد کی موجودہ حالت کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی سے اغوا ہونے والا بچہ مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے کیسے ملا؟

آج کاروبار کا دن نہیں ہے‘، گلگت بلتستان کے ہوٹلوں اور گھروں کے دروازے کھول دیے گئے

شاہراہِ قراقرم اور بابوسر ٹاپ دونوں اطراف سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل طور پر بند

دریائے جہلم اور چناب میں سیلاب کا خدشہ، راولپنڈی اور گجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

آج کاروبار کا دن نہیں ہے‘، گلگت بلتستان کے مقامی ہوٹلوں اور گھروں کے دروازے کھول دیے گئے

’خواتین اور بچوں کو نہ نکالا جا سکا‘، بابوسر میں عینی شاہدین نے کیا دیکھا

ڈی ایچ اے اسلام آباد میں سیلاب سے بہہ جانے والی کار: شہروں میں ’اربن فلڈنگ‘ کے چار خطرات اور ان سے بچاؤ کا طریقہ

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے

لائیو: خاتون و مرد قتل کیس، بلوچستان ہائیکورٹ آج سماعت کرے گی

پاکستان میں بنی مزید گاڑیوں کی جاپان برآمد، سنگِ میل یا رسمی کارروائی؟

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلوف الرٹ، پاکستان کے کئی شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی

راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، جہلم اور چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے سے تباہی، چار سیاحوں سمیت پانچ افراد ہلاک

’دہشتگردوں کے ساتھ سیلفی بنانا جرم ہے‘: حکومتِ بلوچستان کو یہ اشتہار دینے کی ضرورت کیوں پڑی؟

گلگت بلتستان: بابو سر میں 200 سیاحوں کو بچا لیا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی