جب ایک خاتون کے دل کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے نیا بلڈ گروپ دریافت کیا


آپ نے ’اے‘، ’بی‘، ’او‘ اور ’آر ایچ‘ (پازیٹو یا نیگیٹو) جیسے خون کے گروپس کے نام سنے ہوں گے۔ مگر دراصل ان کے علاوہ کچھ نایاب بلڈ گروپس بھی ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ایک نایاب بلڈ گروپ کی پہلی بار انڈیا میں دریافت ہوئی ہے۔اس بلڈ گروپ کا نام ’سی آر آئی بی‘ رکھا گیا ہے جس میں ’سی‘ سے مراد کرومر جبکہ آئی اور بی کا مطلب انڈیا کا بنگلورو ہیں۔ سادہ الفاظ میں یہ کہ نیا بلڈ گروپ بنگلورو کے قریب ایک 38 سالہ خاتون میں پایا گیا۔یہ خون کا گروپ اتنا نایاب ہے کہ اس خاتون کی دل کی سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے خون کی منتقلی کے لیے ایک یا دو بوتلیں تیار رکھنے کا معمول بھی نہیں اپنایا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ماہرین خاتون کے خون کے گروپ کی شناخت نہیں کر سکے تھے۔اس واقعے کے 11 ماہ بعد ڈاکٹر انکت ماتھر سرجری کے دن کو یاد کرتے ہیں۔ انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ یہ سرجری بغیر کسی اضافی خون کے کامیاب ہو گئی تھی۔اس دوران بنگلور بلڈ سینٹر کے ڈاکٹر انکت ماتھر بنگلورو کولار کے آر ایل جلپا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے رابطے میں تھے۔ خاتون کو دل کے عارضے کے باعث ہسپتال میں سرجری کی تجویز دی گئی تھی۔دوسرے بلڈ گروپس سے مختلفڈاکٹر انکت ماتھر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’خاتون کا بلڈ گروپ کسی دوسرے گروپ سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔‘انھوں نے کہا کہ ’اس کے بعد ہم نے ان کے خاندان میں تلاش شروع کی۔ ہم نے خاندان کے 20 افراد کے خون کے نمونے لیے۔ سب نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ پھر بھی کسی کا خون میچ نہیں ہوا۔‘اس کے بعد اگلا آپشن یہ تھا کہ خون کا نمونہ برطانیہ میں انٹرنیشنل بلڈ گروپ ریفرنس لیبارٹری بھیجا جائے۔یہی وہ لیبارٹری ہے جہاں دنیا بھر سے خون کے نمونے بھیجے جاتے ہیں تاکہ دیگر بلڈ گروپس سے مطابقت چیک کی جا سکے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے جنوبی انڈیا کے مختلف حصوں سے خون کے نمونے بنگلور اور شمالی انڈیا سے نمونے چندی گڑھ بھیجے جاتے ہیں۔ڈاکٹر انکت ماتھر نے کہا تھا کہ ’اس کا مکمل تجزیہ کرنے میں انھیں 10 ماہ لگے۔ فروری-مارچ میں انھوں نے جواب دیا کہ مریضہ کے خون میں ایک نایاب اینٹیجن ہے۔’اس کے بعد یہ معلومات انٹرنیشنل سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن کو بھیجی گئیں۔ یہاں ریڈ بلڈ سیل ایمیونوجینیٹکس اینڈ ٹرمنالوجی گروپ کے ماہرین ہیں۔ انھوں نے نئے بلڈ گروپ کے نام سی آر آئی بی کی منظوری دی۔‘اس کا اعلان رواں سال جون کے دوران اٹلی میں کیا گیا۔Getty Imagesڈاکٹروں کے مطابق نئے بلڈ گروپ کا مکمل تجزیہ کرنے میں انھیں 10 ماہ لگےنایاب جینزکسی شخص کا خون کا گروپ اس کے والدین کے جینز (جینیات) پر منحصر ہوتا ہے۔ تو کیا اس خاتون کے کیس میں جینیاتی ڈھانچے میں کوئی مسئلہ تھا؟ اس بارے میں ڈاکٹر ماتھر کہتے ہیں کہ ’ہم نے سوچا کہ خاندان میں کم از کم ایک فرد میں یہ اینٹیجن ہو گا۔ لیکن ہمیں معلوم ہوا کہ کسی میں بھی نہیں تھا۔‘اینٹیجنز ایک قسم کے پروٹین ہوتے ہیں جو جسم میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ڈاکٹر ماتھر کے مطابق ’جب جسم میں کوئی چیز بنتی ہے تو اس کی مکمل معلومات یا کوڈنگ دونوں والدین سے آتی ہے۔ نصف معلومات والد کے جینز سے آتی ہیں اور اگر اس میں کوئی کمی ہو تو ماں کی طرف سے پورا کیا جاتا ہے۔ اسی طرح اگر ماں کے جینز میں کوئی کمی ہو تو والد کی طرف سے پورا کیا جاتا ہے۔‘'لیکن اس کیس میں صرف نصف معلومات موجود ہیں۔ اسی لیے ان کا خون کا گروپ بالکل مختلف ہے۔ اس کیس میں وہ اینٹیجن کرومر ہے۔'ڈاکٹر انکت ماتھر نے کہا کہ 'اب تک کرومر بلڈ گروپ سسٹم میں 20 اینٹیجنز کی شناخت ہو چکی تھی۔ سی آر آئی بی اب اس سسٹم کا 21واں اینٹیجن بن گیا ہے۔'ایمرجنسی میں ایسے مریضوں کا کیا ہوتا ہے؟کولار کی اس خاتون جیسے افراد کے لیے ایمرجنسی حالات میں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔ اگر کسی شخص میں یہ پروٹینز نہ ہوں اور اسے عام طریقے سے خون کی منتقلی کی جائے تو اس کا جسم اسے اجنبی سمجھتا ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے اینٹی باڈیز بناتا ہے۔ڈاکٹر انکت ماتھر کہتے ہیں کہ ایسی صورت میں کوئی آپشن نہیں ہوتا کہ ’جب تک ہمیں خاندان میں کوئی ایسا فرد نہ ملے جس کا خون کا گروپ بھی سی آر آئی بی ہو۔‘تین افراد کے ڈی این اے سے بچہ پیدا کرنے کی تکنیک جو بچے کو مہلک وراثتی بیماری سے پاک کر دیتی ہےنسوار کی طرح استعمال ہونے والے’نکوٹین پاؤچ‘ جن کی لت طالب علموں کے مسوڑھے تباہ کر رہی ہےایک سالہ بچہ جس نے کوبرا سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا: ’کوبرا کو کاٹنے کے بعد بچہ بےہوش ہو گیا تھا، مگر اب صحتمند ہے‘کیا یہ ایک حقیقی ماڈل لگتی ہیں؟ فیشن میگزین ’ووگ‘ میں اے آئی ماڈل کی تصویر شائع ہونے پر اتنا ہنگامہ کیوں مچا ہوا ہے؟وہ کہتے ہیں کہ ایسی صورتوں میں ’دوسرا آپشن یہ ہے کہ ڈاکٹر سرجری سے پہلے مریض کا اپنا خون جمع کر لے تاکہ ایمرجنسی میں اسی خون کو مریض کو دیا جا سکے۔ اسے آٹولوگس بلڈ ٹرانسفیوژن کہتے ہیں۔‘آٹولوگس بلڈ ٹرانسفیوژن کوئی غیر معمولی طریقہ کار نہیں ہے۔ نایاب خون کے گروپس والے مریضوں میں یہ طریقہ عام طور پر اپنایا جاتا ہے۔کیا دوسرے خون کے گروپ سے خون لیا یا دیا جا سکتا ہے؟سی آر آئی بی خون کا گروپ دیگر 47 خون کے گروپ سسٹمز سے مختلف نہیں ہے جن میں 300 اینٹیجنز ہیں۔ لیکن ٹرانسفیوژن صرف اے بی او اور آر ایچ ڈی کی صورت میں کی جاتی ہے۔ممبئی کے آئی سی ایم آر-این آئی آئی ایچ (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایمیونوہیماٹولوجی) کی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سواتی نے ممبئی بلڈ گروپ ایچ ایچ کی مثال دی جسے ڈاکٹر وائی ایم بھینڈے اور ڈاکٹر ایچ ایم بھاٹیا نے 1952 میں دریافت کیا تھا۔ایسے لوگوں میں ’او گروپ کی طرح اے اور بی اینٹیجنز نہیں ہوتے۔ مگر او گروپ کے لوگوں کا خون بھی انھیں نہیں دیا جا سکتا۔‘اسی طرح ’بمبئی بلڈ گروپ‘ ایک نایاب خون کا گروپ ہے جو دنیا میں دس لاکھ افراد میں سے ایک میں پایا جاتا ہے۔ تاہم ممبئی میں اس کی شرح ہر دس ہزار افراد میں ایک بتائی جاتی ہے۔ڈاکٹر انکت ماتھر کہتے ہیں کہ ’کولار کی مریضہ کے کیس میں بھی یہی صورتحال ہے۔ وہ کسی سے خون نہیں لے سکتیں لیکن دوسروں کو خون دے سکتی ہیں، جیسے بمبئی بلڈ گروپ والے لوگ کر سکتے ہیں۔‘ڈاکٹر سواتی کلکرنی بتاتی ہیں کہ ’بمبئی بلڈ گروپ اور کرومر بلڈ گروپ سسٹم کے علاوہ انڈین بلڈ گروپ سسٹم بھی انڈیا میں دریافت ہوا تھا۔ اسے آئی سی ایم آر-این آئی آئی ایچ نے 1973 میں دریافت کیا تھا۔‘نایاب خون کے عطیہ دہندگان کا رجسٹرڈاکٹر سواتی کلکرنی کہتی ہیں کہ این آئی ایچ قومی سطح پر نایاب خون کے عطیہ کے لیے ایک رجسٹر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ایک ڈیٹا بیس ہوگا جس میں نایاب خون کے گروپوں والے عطیہ دہندگان کی معلومات ہوں گی تاکہ مریضوں کو منظم اور تیزی سے خون مہیا کیا جا سکے۔وہ کہتی ہیں کہ یہ رجسٹر خاص طور پر ان مریضوں کے لیے مددگار ہو گا جن کے جسم میں مختلف قسم کی اینٹی باڈیز بن چکی ہیں اور انھیں اپنے بلڈ گروپ کی ضرورت ہے۔یہ رجسٹر ایسی صورتوں میں زیادہ اہم ہے جہاں ریڈ سیل ایلوایمیونائزیشن اور منفی خون کے اینٹیجنز کی ضرورت ہو (جب جسم کا مدافعتی نظام اجنبی عنصر سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز بنانا شروع کر دیتا ہے)۔تھیلاسیمیا کے مریضوں میں ایلوایمیونائزیشن کی شرح آٹھ سے 10 فیصد پائی گئی ہے۔ ایسی صورتوں میں مریض کو بار بار خون کی منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈاکٹر سواتی کلکرنی کہتی ہیں کہ 'عام آبادی میں ٹرانسفیوژن کی ضرورت والے مریضوں میں اینٹی باڈیز بننے کا امکان تقریباً ایک سے دو فیصد ہے۔ ایلوایمیونائزیشن اور خون کے گروپ اینٹیجنز بننے کی شرح الگ الگ نسلی گروہوں میں مختلف ہو سکتی ہے۔'کیا یہ ایک حقیقی ماڈل لگتی ہیں؟ فیشن میگزین ’ووگ‘ میں اے آئی ماڈل کی تصویر شائع ہونے پر اتنا ہنگامہ کیوں مچا ہوا ہے؟ایک سالہ بچہ جس نے کوبرا سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا: ’کوبرا کو کاٹنے کے بعد بچہ بےہوش ہو گیا تھا، مگر اب صحتمند ہے‘سابق بوائے فرینڈ کا ’انتقام‘: ’بے بی ڈول آرچی‘ کا اکاؤنٹ جس پر برسوں ایک خاتون کی تصاویر سے فحش مواد بنایا اور وائرل کیا گیانسوار کی طرح استعمال ہونے والے’نکوٹین پاؤچ‘ جن کی لت طالب علموں کے مسوڑھے تباہ کر رہی ہےتین افراد کے ڈی این اے سے بچہ پیدا کرنے کی تکنیک جو بچے کو مہلک وراثتی بیماری سے پاک کر دیتی ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

انڈین فوج کی نئی ’ڈرون بٹالین‘ کیا اسے پاکستانی فوج پر برتری دلائے گی؟

فراڈ کے شبہے پر 70 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹ بند: ہیکرز کِن طریقوں سے آپ کو پھنسا سکتے ہیں اور اُن سے کیسا بچا جائے؟

فراڈ کے شبے پر 70 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹ بند: ہیکرز کِن طریقوں سے آپ کو پھنسا سکتے ہیں اور اُن سے کیسا بچا جائے؟

زیڈ 10 ایم ای: پاکستانی فوج کا نیا چینی ساختہ جنگی ہیلی کاپٹر جس کا موازنہ انڈیا کے ’امریکی اپاچی‘ سے کیا جا رہا ہے

ماتا ہری: مشہور جاسوسہ جنھوں نے سزائے موت سے قبل آنکھوں پر پٹی بندھوانے سے انکار کیا

مچھر کے کاٹنے سے ماں کے پیٹ میں موجود بچوں کو متاثر کرنے والا وائرس، جس کے پھیلنے کی وجہ اب تک واضح نہیں

پاکستان کی ’قومی مصنوعی ذہانت پالیسی‘ اور ’2030 تک 35 سے 40 لاکھ نوکریاں‘: ’انھیں خطرہ ہو گا جو اے آئی استعمال کرنا نہیں جانتے‘

گرین کریڈٹ: حکومتِ پنجاب کا الیکٹرک بائیک کے خریداروں کو ’ایک لاکھ روپے دینے‘ کا منصوبہ کیا ہے؟

موٹر بائیک کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر ’ایک لاکھ روپے دینے‘ کا منصوبہ کیا ہے؟

ٹائٹن کی تباہی پر تحقیقاتی رپورٹ: ’آبدوز اپنے ڈھانچے کی وجہ سے پھٹی، تمام افراد پانی کے انتہائی دباؤ کے باعث فوری ہلاک ہو گئے‘

کینیا میں سیکس کے کاروبار میں بچوں کے استحصال کا انکشاف: ’ایسے گاہک بھی ہوتے ہیں جو ہمیشہ کم عمر لڑکیوں کے لیے آتے ہیں‘

کراچی سے ڈھاکہ جانے والا طیارہ، برطانوی جاسوس اور خطرناک ہتھیار: جب انڈیا میں آسمان سے اسلحے کی بارش ہوئی

آغا حسن عابدی: بی سی سی آئی کی بنیاد رکھنے والے پاکستانی بینکار جن پر ایٹمی پروگرام اور فلسطینی حریت پسندوں کی معاونت کا الزام لگایا گیا

زمین کی تاریخ کا تیسرا مختصر ترین دن۔۔ کیا آج زمین زیادہ تیزی سے گھومے گی؟ تحقیقی دعوے نے سائنسدانوں کو چونکا دیا

بابو سر ٹاپ پر جاری ریسکیو اور تلاش کا آپریشن ختم، آٹھ لاپتہ سیاحوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی