’وزیراعظم کی جعلی تصویر شیئر‘ کرنے پر پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج


پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مبینہ ملاقات سے متعلق جعلی ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔بدھ کے روز درج کی گئی ایف آئی آر میں سائبر کرائم ایکٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اپنایا  گیا ہے کہ ملزمہ نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلایا۔مقدمے میں شاندانہ گلزار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئیں مختلف ٹویٹس کو بنیاد بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے متعدد جعلی اور گمراہ کن ٹویٹس اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات شامل تھے۔اردو نیوز کو موصول ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق ملزمہ نے ٹویٹ کے ذریعے نسلی اور لسانی نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کی اور وزیراعظم پاکستان سے متعلق ایک جعلی تصویر اور غلط معلومات پھیلائیں۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ شاندانہ گلزار نے وزیراعظم کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کا الزام عائد کیا جس سے عوام میں خوف، بے چینی اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی کی فضا پیدا ہوئی۔سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ملزمہ نے دانستہ طور پر فیک نیوز کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ آگے بڑھایا، جس پر شاندانہ گلزار کے خلاف پیکا 2016 کی دفعات 11، 20 اور 26 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شاندانہ گلزار نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ شرم الشیخ کے دوران ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔ تاہم بعد ازاں ویڈیو جعلی ثابت ہونے پر شاندانہ گلزار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ویڈیو ہٹا دی تھی۔جعلی ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض صارفین نے ان کے خلاف پیکا کے تحت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایزی پیسہ اور جاز کیش کیلئے دو گھنٹے کا ’کولنگ پیریڈ‘، اس کا اطلاق کن صارفین پر ہوگا؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات ’ڈیڈلاک کا شکار‘

بلوچستان میں آسمان پر رنگ برنگی روشنیوں سے شہری حیران، اس کی وجہ کیا؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استبول میں جاری مذاکرات ’ڈیڈلاک کا شکار‘

سٹیٹ بینک کی نئی ہدایت، بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر اکاؤنٹ فعال نہیں ہوسکے گا

وزیر اعظم انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاسی ہلچل کی وجوہات کیا ہیں؟

’بھاری رشوت لی گئی‘، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر ایف آئی اے ڈائریکٹر گرفتار

شیری رحمان اور یورپی وفد کی ملاقات: ترقی، تجارت اور موسمیاتی تعاون پر گفتگو

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون فریم ورک قائم کرنے کا اعلان

یرغمالیوں کی واپسی کا معاملہ: اسرائیل کا حماس پر جنگ بندی کے معاہدے کی ’واضح خلاف ورزی‘ کا الزام

وفاقی وزیرِ داخلہ کا گوجرانوالہ نادرا سینٹر کا دورہ، مسائل کے فوری حل کی ہدایت

توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی خاتون باعزت بری، ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے پیپلز مینارٹی کارڈ کے اجراء کا فیصلہ

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

وفاقی وزیرِ داخلہ کی ایس پی عدیل اکبر کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی