اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، ’وجہ جاننے کی کوشش جاری ہے‘


اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔وہ آج شام کے وقت اسلام آباد کے سرینہ پوائنٹ پر ڈیوٹی پر مامور تھے جب انہیں ایک فون کال موصول ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کال سننے کے فوراً بعد انہوں نے اپنی سرکاری پستول سے اپنے سر پر فائر کر لیا۔ان کی لاش کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اس وقت پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود ہیں۔اردو نیوز کو موصول معلومات کے مطابق ایس پی عدیل اکبر تقریباً ایک ماہ قبل بلوچستان سے اسلام آباد تبادلے پر آئے تھے اور آج وہ خصوصی ڈیوٹی پر سرینہ پوائنٹ پر تعینات تھے۔ایس پی انڈسٹریل ایریا کچھ دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے تاحال واقعے کی وجوہات یا تفصیلات سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں میڈیا کو کچھ دیر بعد باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔اس وقت اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ اور راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا بیانترجمان اسلام آباد پولیس نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ’ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر شاہراہ دستور سے اپنے دفتر کی طرف جا رہے تھے اور راستے میں اپنی ہی گاڑی کے اندر فائر لگنے سے چل بسے۔‘عدیل اکبر نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیا (فوٹو: اسلام آباد پولیس)ایس پی عدیل اکبر کون تھے؟اسلام آباد پولیس نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ عدیل اکبر پولیس سروس آف (پاکستان پی ایس پی ) کے ایک قابلِ احترام افسر تھے۔ حال ہی میں اسلام آباد پولیس میں انڈسٹریل ایریا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر شامل ہوئے تھے۔انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے گورننس اور پبلک پالیسی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کیا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں نمایاں خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے کئی پولیس یونٹس کی قیادت کی۔ان کی مہارت کے شعبے سکیورٹی مینجمنٹ، کمیونٹی پولیسنگ، انسانی حقوق کا تحفظ، انسداد دہشت گردی، انسانی وسائل کا انتظام، پولیس آپریشنز، سکیورٹی تجزیہ اور بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت پر محیط تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایزی پیسہ اور جاز کیش کیلئے دو گھنٹے کا ’کولنگ پیریڈ‘، اس کا اطلاق کن صارفین پر ہوگا؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات ’ڈیڈلاک کا شکار‘

بلوچستان میں آسمان پر رنگ برنگی روشنیوں سے شہری حیران، اس کی وجہ کیا؟

پاکستان اور افغانستان کے درمیان استبول میں جاری مذاکرات ’ڈیڈلاک کا شکار‘

سٹیٹ بینک کی نئی ہدایت، بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر اکاؤنٹ فعال نہیں ہوسکے گا

وزیر اعظم انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاسی ہلچل کی وجوہات کیا ہیں؟

’بھاری رشوت لی گئی‘، ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر ایف آئی اے ڈائریکٹر گرفتار

شیری رحمان اور یورپی وفد کی ملاقات: ترقی، تجارت اور موسمیاتی تعاون پر گفتگو

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون فریم ورک قائم کرنے کا اعلان

یرغمالیوں کی واپسی کا معاملہ: اسرائیل کا حماس پر جنگ بندی کے معاہدے کی ’واضح خلاف ورزی‘ کا الزام

وفاقی وزیرِ داخلہ کا گوجرانوالہ نادرا سینٹر کا دورہ، مسائل کے فوری حل کی ہدایت

توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانے والی خاتون باعزت بری، ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے پیپلز مینارٹی کارڈ کے اجراء کا فیصلہ

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

وفاقی وزیرِ داخلہ کی ایس پی عدیل اکبر کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت کی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی