ایشیائی ترقیاتی بینک کی گلیشیئرز ٹو فارمز پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری


ایشیائی ترقیاتی بینک کے گرین کلائمیٹ فنڈ نے گلیشیئرز ٹو فارمز پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد گلیشیئرز پر انحصار کرنے والے خطوں میں پانی کے ذرائع محفوظ بنانا، جدید آبپاشی نظام متعارف کرانا اور شدید موسمی اثرات سے زراعت کے شعبے کو بچانا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام اے ڈی بی کی قیادت میں پاکستان سمیت 9 ممالک میں شروع کیا جائے گا اور آئندہ 10 برس کے دوران مجموعی طور پر 3.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس کے تحت پانی کے ذخیرے میں اضافہ، مؤثر آبپاشی، اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے جدید طریقوں کو فروغ دیا جائے گا۔ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلاؤ کے باعث سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی عدم توازن کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق نئے پروگرام سے خطے کے تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ افراد خصوصاً کسان اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ پروگرام میں گلیشیئرز سے نکلنے والے چار بڑے دریا شامل کیے گئے ہیں جن میں نارین، پیانج، کُورا اور سوات شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق یہ اقدام گلیشیئرز سے متعلق سائنسی تحقیق کو قومی ترقیاتی حکمتِ عملی کا حصہ بنائے گا اور خطرناک موسمی حالات کے لیے مؤثر وارننگ اور مانیٹرنگ سسٹم قائم کیے جائیں گے۔ مزید برآں پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں میں سماجی تحفظ کا نظام مضبوط ہوگا،مقامی بینکوں کو خواتین کی زیرِ قیادت زرعی کاروباروں کی معاونت کے لیے مستحکم کیا جائے گا اور علاقائی منصوبہ بندی کو منتشر اقدامات سے نکال کر ایک مربوط لچکدار نظام کی طرف لایا جائے گا۔ گرین کلائمیٹ فنڈ کو دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی فنڈ قرار دیا جاتا ہے جس نے اپنے 43ویں بورڈ اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی۔ ادارے کے مطابق 2024 میں ہونے والی سائنسی تحقیقات نے اس پروگرام کی بنیاد فراہم کی جسے مستقبل کے بڑے موسمیاتی چیلنجوں کا موثر حل قرار دیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

پورٹ قاسم بنے گا خطے کا جدید میری ٹائم حب، وفاقی وزیر بحری امور کا عزم

خسارے میں ڈوبی حیسکو اور سیپکو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔ نئی قیمت کیا ہے؟

سونا اچانک سستا ہوگیا.. جانیں فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟

آئی ایم ایف کی تیسری قسط کی منظوری کا فیصلہ دسمبر میں متوقع

پاکستانی برآمدات کو نیا راستہ مل گیا، چین سے ملائشیا تک سمندری راہداری فعال

آل پاکستان انجمن تاجران کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں 17.6 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا، ایف بی آر

وزیر خزانہ سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنیات، کانکنی کے فروغ پر تبادلہ خیال

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔۔ بڑا اضافہ ! جانیں فی تولہ سونا آج کتنے کا ملنے لگا؟

سونے کی قیمت میں کمی۔۔ 1 تولہ سونا آج کتنا سستا ہوا؟

سولرائزیشن سے دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت 6 ہزار میگاواٹ تک گر گئی

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ، گیس میں کمی

معیشت کے لیے خوشخبری، زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں سال کے دوران 3.92 ارب ڈالر کا اضافہ

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر نیا قانون، اب صرف حقیقی اوورسیز ہی اہل ہوں گے!

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی