اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار


اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق پانچ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 108.61 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ نارتھ ناظم آباد کراچی میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران 36 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار شخص نے انکشاف کیا کہ وہ طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے آٹا گوندھنے والی مشین میں چھپائی گئی 1.7 کلوگرام آئس اور 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ گلبرگ لاہور کے ایک کوریئر آفس سے دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس ملی۔ سہراب گوٹھ کراچی میں کارروائی کے دوران 45.6 کلوگرام چرس جبکہ ملتان کے قریب ایک گاڑی سے 25 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ اے این ایف کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 18 دہشت گرد گرفتار

طلبہ کو نشہ بیچنے والے گرفتار! اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 73 کلو سے زائد منشیات برآمد

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: صحافی پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام، تین اجرتی قاتل گرفتار

اسمگلنگ کی کوشش ناکام، موچکو چیک پوسٹ پر 25 کلو گرام چاندی برآمد

ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، فیکٹری سیل

بلوچستان: ٹرین پر راکٹ فائر، پولیس وین پر دستی بم حملہ

ٹھٹھہ، سجاول میں جنگلات کٹائی اور لکڑی کی دیگر شہروں میں منتقلی جاری

رحیم یار خان: کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا علاج، طبی عملہ کے 6 ارکان گرفتار

شادی کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔۔ 3 روز پہلے دلہا بننے والے نوجوان کو گھر کی دہلیز پر کیوں قتل کیا گیا؟

بلوچستان: ضلع کیچ میں فورس کی گشتی ٹیم پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

نواب شاہ: مقابلے کے بعد زخمی ملزم گرفتار، ہزاروں گرام آئس برآمد

کوہستان اسکینڈل: نیب کے ہاتھوں ایک اور ملزم گرفتار، 115 تولے سونا برآمد

کوئٹہ: خاتون ٹیچر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی