وزیر اعلیٰ کا سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، امن کے لیے مشترکہ جرگہ بلانے کا فیصلہ


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں جن میں مولانا فضل الرحمٰن، ایمل ولی خان، سراج الحق، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے تمام رہنماؤں سے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام پر کوئی دو رائے نہیں، امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل جرگہ بلایا جائے گا تاکہ پائیدار امن کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے تمام قائدین کو اس جرگے میں باضابطہ طور پر مدعو کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ ہدف ہے اور تمام فریقین کو ساتھ لے کر ہی دیرپا استحکام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

بلوچستان بار کونسل کے انتخابات: پروفیشنل پینل 6، انڈیپنڈنٹ پینل 2 نشستوں پر کامیاب

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شوہر سمیت ایئرپورٹ سے گرفتار

اسلام آباد بار کونسل انتخابات: غیر سرکاری نتائج کا اعلان

صحافیوں کو تشدد، دھمکیوں کے ذریعے خاموش کرنا جمہوریت پر حملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، وزیراعظم

نو تعینات ڈی جی این سی سی آئی اے نے افسران کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

راولپنڈی میں سیف سٹی منصوبے کا آخری مرحلہ، یکم جنوری 2026 سے ای چالان کا آغاز متوقع

پشاور، سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

تیزی سے وزن کم کرنے والی خطرناک گولی ’مالیکیول‘ جس نے کئی نوجوانوں کو ہسپتال پہنچا دیا

’ہاں ہم چاند پر جا چکے ہیں، چھ بار‘: چاند پر انسان کے اترنے کو کِم کارڈیشیئن کی جانب سے دھوکہ قرار دینے پر ناسا کا جواب

اینڈریو سے ’شہزادے‘ کا خطاب واپس لیے جانے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ اور بیٹیوں کا مستقبل کیا ہو گا؟

عالمی درجہ بندی میں انڈیا کے پاسپورٹ کی مسلسل گرواٹ، وجوہات کیا ہیں؟

جب سعودی عرب میں ایک بادشاہ سے اقتدار چھین کر شہزادے کے سپرد کیا گیا

پاکستان کا سرحد پار دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھنے کا عزم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی