پی ایس ایل فرنچائزز میں بے چینی، فیسوں میں اضافے کا امکان


پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز میں حالیہ دنوں بے چینی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان کو خدشہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نئی ویلیویشن کے نام پر ان سے سالانہ فرنچائز فیس میں بھاری اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ دو فرنچائزز سے قریبی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 سے قبل صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے کیونکہ اب تک پی سی بی کی جانب سے نئی ویلیویشن کے دستاویزات نہیں بھیجے گئے۔ اطلاعات ہیں کہ پی سی بی کے پی ایس ایل سیکریٹریٹ نے جو آڈٹ کمپنی سے فرنچائزز کی ویلیویشن کرائی ہے اس میں فیس میں 100 سے 300 فیصد تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ اضافہ نافذ ہوا تو تمام چھ فرنچائزز کے لیے نئے معاہدے کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس وقت ملتان سلطانز سب سے زیادہ سالانہ 6.35 ملین ڈالر ادا کرتی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سالانہ فیس 1.3 ملین ڈالر ہے۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو نے حالیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ حبیب بینک کے ساتھ ٹائٹل اسپانسرشپ میں 2016 سے اب تک 505 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ویلیویشن کے دستاویزات جلد فرنچائزز کو بھیجے جائیں گے اور ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ قبول کریں یا بڈنگ میں حصہ لیں۔ ذرائع کے مطابق فرنچائزز کی بے چینی اس وجہ سے بھی بڑھ رہی ہے کہ پی سی بی کی جانب سے اب تک ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا جبکہ پی ایس ایل 11 کی تاریخوں اور دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے کا اعلان بھی تاحال نہیں ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پی ایس ایل فرنچائزز میں بے چینی، فیسوں میں اضافے کا امکان

پاکستانی ویمن اسکواش میں تنازع: کوارٹر فائنل میچ میں ثنا بہادر اور سعدیہ میں تلخ کلامی

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین، مگر اسٹرائک ریٹ پر سوال برقرار!

پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

سات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟

آئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانی

میری گاڑیاں اور پیسہ دیکھ کر جلتے تھے۔۔ وقار یونس پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ ! عمر اکمل بات کرتے ہوئے پھٹ پڑے، دیکھیں

بابر کا ریکارڈ، سلمان کا کم بیک اور صائم کی جارحانہ بیٹنگ: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان نے تین میچ کی سیریز کو برابر کر دیا

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

آسٹریلیا کو شکست، بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ میں جگہ بنالی

پاکستان کی جگہ عمان کی ٹیم جونئیر ورلڈ کپ ہاکی میں شامل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی