ایسے آدمی کے ساتھ نہیں رہ سکتی جو۔۔ کیا فیروز خان کی دوسری شادی بھی خطرے میں ہے؟ وائرل خبروں پر ڈاکٹر زینب نے خاموشی توڑ دی


فیروز خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اور صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ شوبز میں آنے کے بعد سب سے پہلے ان کا نام سجل علی کے ساتھ جوڑا گیا لیکن دونوں کے راستے جلد ہی جدا ہو گئے۔ اس کے فوراً بعد فیروز خان نے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ان کی پہلی اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان شوبز سے تعلق نہیں رکھتی تھیں۔ یہ شادی کئی سال چلی لیکن پھر بدقسمتی سے تلخ الزامات اور تنازعات کے ساتھ ان کا رشتہ ختم ہوا اور طلاق ایک بڑے تنازع کی صورت میں سامنے آئی۔ پہلی شادی کے اختتام کے بعد فیروز خان نے ڈاکٹر زینب فیروز سے نکاح کیا، اور یہ جوڑی سوشل میڈیا پر اکثر اکٹھی نظر آتی تھی۔ دونوں کے ساتھ سفر کرنے کے ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی رہیں اور ڈاکٹر زینب کو فیروز کے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے بھی دیکھا گیا۔ سب کچھ ٹھیک لگ رہا تھا، مگر اچانک فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک لمبا پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے زینب کے بارے میں ناراضی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر کے کہا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوا تھا۔ اب یہ معاملہ دوبارہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پیج’’شہاب حسین صدیقی بلاگز‘‘ نے ایک دعویٰ سامنے رکھا ہے کہ ڈاکٹر زینب کی جانب سے مبینہ طور پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے فیروز خان سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ مبینہ اسٹوری کے مطابق ڈاکٹر زینب نے لکھا کہ وہ ایسے شخص کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتیں جو ان پر اعتبار نہ کرے۔ ان کے مطابق فیروز خان کے رویے نے تمام اچھی یادوں پر سایہ ڈال دیا ہے اور وہ اس وقت پرائیویسی چاہتی ہیں۔ یہ پوسٹ کچھ دیر بعد ان کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی۔ دوسری طرف ڈاکٹر زینب نے اپنی اسٹوری میں مذکورہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کی ایسی اسٹوری کے اسکرین شاٹس کیسے بنائے جارہے ہیں جو انھوں نے کبھی ڈالی ہی نہیں نہ ہی ان کے دوستوں میں سے کسی نے دیکھیں، برائے مہربانی جھوٹی افواہیں پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف رپورٹ کریں اور انھیں ان فالو کر دیں۔ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ڈراموں میں کزن میرج: ’کہانی چچا، خالہ کی بیٹی سے شادی کے گرد کیوں گھومتی رہتی ہے؟‘

’ہاں ہم چاند پر جا چکے ہیں، چھ بار‘: چاند پر انسان کے اترنے کو کِم کارڈیشیئن کی جانب سے دھوکہ قرار دینے پر ناسا کا جواب

بھارت میں سلامی لینے کے لیے جدید طریقے کا استعمال، دلہن کے باپ کی ویڈیو وائرل

ایسے آدمی کے ساتھ نہیں رہ سکتی جو۔۔ کیا فیروز خان کی دوسری شادی بھی خطرے میں ہے؟ وائرل خبروں پر ڈاکٹر زینب نے خاموشی توڑ دی

ان کے والد میرے۔۔ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟ فیصل کپاڈیہ کا مشہور بھارتی اداکارہ سے قریبی تعلق کا انکشاف

مرنے سے پہلے ماں پانی مانگتی رہیں لیکن میں نے نہیں دیا۔۔ ارشد وارثی نے ایسا کیوں کیا؟ والدہ کی آخری رات یاد کر کے جذباتی ہوگئے

’استغفر اللہ، مجھے کراچی پسند نہیں‘: صبا قمر کا وہ بیان جس سے ’روشنیوں کے شہر‘ میں رہنے والے ناراض ہو گئے

ڈکی بھائی کے اہلخانہ اور آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے رشوت لینے کے الزامات: این سی سی آئی اے کے زیرِ حراست اہلکاروں سے کروڑوں روپے برآمد کرنے کا دعویٰ

ماں باپ کے ساتھ رہتا ہوں لیکن۔۔ حسن احمد پہلی بار جوائنٹ فیملی سسٹم کے مسائل پر بول پڑے ! دیکھیں

’بہت زبردست‘: بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا 50 سال کی ہو گئیں

ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ کو ریلیف کے لیے 90 لاکھ کی رشوت کا الزام: این سی سی آئی اے کے چھ اہلکار جسمانی ریمانڈ پر، ’لاپتا‘ افسر بھی منظرِ عام پر آ گئے

فخرِ عالم کے والد سید اعجاز عالم انتقال کر گئے۔۔ نمازِ جنازہ کب ہوگی؟

کراچی کو گندا کیوں کہا؟ جویریہ سعود نے صبا قمر اور عفت رحیم کو کھری کھری سنا دیں ! سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث چھڑ گئی ! دیکھیں

اس نے فیصلہ کرلیا تھا کہ۔۔ بیوی کو کبھی ٹی وی پر ساتھ کیوں نہیں لاتے؟ ساحر لودھی نے پہلی بار اس سوال کا جواب دے دیا

منگنی ایسے گھر ہوئی جو قیس کے خاندان جیسا تھا۔۔ شادی کے اگلے دن کپڑے بدلنے کا کہہ دیا ! ماورا حسین نے ڈرامے سے کیا سبق سیکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی