لاہور میں 200، کراچی میں 5000 کا جرمانہ! شہری کی ہائیکورٹ میں دہائی


کراچی میں ای چالان کے نظام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔ شہری جوہر عباس کی جانب سے دائر درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں خلاف ورزی پر 200 روپے جبکہ کراچی میں 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جو شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو ہدایت دے کہ وہ ان بھاری جرمانوں کے جواز اور منصفانہ ہونے کے بارے میں عدالت کو مطمئن کریں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے ان بھاری جرمانوں کو فی الفور معطل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بلاوجہ مالی بوجھ سے نجات مل سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

این سی آئی اے کرپشن کیس، کرپٹ افسران سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد

کراچی انتظامیہ کا بڑا ایکشن، فٹ پاتھوں پر کھانے پینے کے مراکز کا صفایا

لاہور میں 200، کراچی میں 5000 کا جرمانہ! شہری کی ہائیکورٹ میں دہائی

آئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانی

سُہیل احمد لغاری سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار مقرر

اسلام آباد میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز، ٹی چوک فلائی اوور دسمبر میں کھل جائے گا

قاری امجد: کشمیری گروہوں سے عسکریت پسندی کا آغاز کرنے والے ٹی ٹی پی کمانڈر کون تھے؟

مریم نواز کا بڑا اعلان: پنجاب میں قبضہ مافیا کا دور ختم! نیا قانون کیا ہے؟

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر: ہاؤس رینٹ سیلنگ بڑھا دی گئی، کتنا اضافہ ہوا؟

خیبر پختونخوا کابینہ کا اعلان، 13 رکنی ٹیم کی تشکیل مکمل

ڈکی بھائی کے اہلخانہ اور آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے رشوت لینے کے الزامات: این سی سی آئی اے کے زیرِ حراست اہلکاروں سے کروڑوں روپے برآمد کرنے کا دعویٰ

چوری شدہ موٹر سائیکل پر 5 ہزار کا ای چالان.. مالک حیران پریشان!

کراچی میں دستی چالان کا خاتمہ، ای ٹکٹنگ سسٹم مکمل فعال

انڈیا اور امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط

پاکستان اور افغان طالبان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق: ’خلاف ورزی پر سزا کا تعین کیا جائے گا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی