بھارت دونوں سرحدوں پر پاکستان کو مصروف رکھنا چاہتا ہے، وزیر دفاع


وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو مشرقی اور مغربی دونوں محاذوں پر مصروف رکھنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم مشرقی سرحد پر اسے منہ کی کھانی پڑی ہے اور مودی سرکار اب خاموش ہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے دخلی کا عمل جاری رہے گا تاکہ کوئی بھی دوبارہ غیرقانونی طور پر داخل نہ ہو سکے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ اس وقت ویزہ پراسس بھی بند ہے اور تمام امور اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک بات چیت مکمل نہیں ہو جاتی۔ انہوں نے بتایا کہ افغان باشندوں کا معاملہ پہلی بار بین الاقوامی سطح پر اٹھایا گیا ہے اور ترکیہ و قطر اس عمل میں ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کے مطابق ماضی میں افغانستان غیرقانونی پناہ گزینوں کے مسئلے کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا تھا لیکن اب اس نے عالمی سطح پر اس کی اونرشپ تسلیم کرلی ہے۔ ترکیہ میں ہونے والی بات چیت میں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگر افغان سرزمین سے کوئی دہشت گردی ہوئی تو اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کر رہا البتہ افغان جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خصوصاً خیبرپختونخوا کے لوگ افغان صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ قوم، سیاستدان اور ادارے سب اس بات پر متفق ہیں کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ ہی مسئلے کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پراکسی وار کے شواہد پرانے ہیں اشرف غنی کے دور سے ہی بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم مزید ثبوت پیش کریں گے۔ بھارت مشرقی اور مغربی دونوں محاذوں پر ہمیں الجھانا چاہتا ہے لیکن مشرقی محاذ پر تو اسے جوتے پڑے ہیں اور مودی اب چپ کرگیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

بلوچستان بار کونسل کے انتخابات: پروفیشنل پینل 6، انڈیپنڈنٹ پینل 2 نشستوں پر کامیاب

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شوہر سمیت ایئرپورٹ سے گرفتار

اسلام آباد بار کونسل انتخابات: غیر سرکاری نتائج کا اعلان

صحافیوں کو تشدد، دھمکیوں کے ذریعے خاموش کرنا جمہوریت پر حملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، وزیراعظم

نو تعینات ڈی جی این سی سی آئی اے نے افسران کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

راولپنڈی میں سیف سٹی منصوبے کا آخری مرحلہ، یکم جنوری 2026 سے ای چالان کا آغاز متوقع

پشاور، سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

تیزی سے وزن کم کرنے والی خطرناک گولی ’مالیکیول‘ جس نے کئی نوجوانوں کو ہسپتال پہنچا دیا

’ہاں ہم چاند پر جا چکے ہیں، چھ بار‘: چاند پر انسان کے اترنے کو کِم کارڈیشیئن کی جانب سے دھوکہ قرار دینے پر ناسا کا جواب

اینڈریو سے ’شہزادے‘ کا خطاب واپس لیے جانے کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ اور بیٹیوں کا مستقبل کیا ہو گا؟

عالمی درجہ بندی میں انڈیا کے پاسپورٹ کی مسلسل گرواٹ، وجوہات کیا ہیں؟

جب سعودی عرب میں ایک بادشاہ سے اقتدار چھین کر شہزادے کے سپرد کیا گیا

پاکستان کا سرحد پار دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھنے کا عزم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی