پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نےفائنل میچ چار وکٹوں سے جیت کر سیریز 1_2 سے جیت لی۔ پاکستان نے 140 رنز کا ہدف چھوکٹوں کے نقصان پر اس وقتحاصل کر لیا جب ابھی آخری اوور باقی تھا۔ ٹاپ آرڈر بیٹر بابر اعظم نے 47 گیندوں پر شاندار بیٹنگکرتے ہوئے 68 رنز بنائے جس نے ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے تھے۔ یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی بیٹنگ کا احوالپاکستان کو جنوبی افریقہ کی جانب سے 140 رنز کا ہدف ملا تو پاکستانی بلے بازصائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے بطور اوپنر کھیل کا آغاز کیا۔گرین شرٹس کی پہلی وکٹ دوسرے اوور کے اختتام پر گری جب صائم ایوب چھ گیندیں کھیل کر بنا کوئی رن بنائے کوربن بوش کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ چھٹے اوور کے اختتام پر گری جب فریرا نے پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کو آؤٹ کر دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 18 گیندیں کھیلتے ہوئے19 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم نے بارہویں اوور کے اختتام پر ناٹ آوٹ رہتے ہوئے مسلسل تین چوکے لگا کراپنی نصف سینچری کو پار کر کے 51 رنز بنا لیے تھے جبکہ اس مقام پر پاکستان کا سکور 89 ہو چکا تھا۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 16ویں اوور میں گری جب سلمان آغا آوٹ ہو گئے انھوں نے 33 رنز بنائے تھے۔ اور پھرتو جیسےپے درپے پاکستانی کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ 17ویں اوور میں بابر اعظم آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تاہم اننگ کے دوران 47 گیندوں میں انھوں نے 68 رنز بنائے تھے۔ 18ویں اوور میں پاکستان کی پانچویں وکٹ گری اور حسن نواز نے پانچ رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔ انیسویں اوور کا آغاز بھی پاکستان کی وکٹوں کی بھاری رہا جب سائم لین نے محمد نواز کو صفر پر ہی آؤٹ کر دیا۔ تاہم پاکستان نے 140 رنز کا مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ کھیل کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم سے ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے مہمان ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے صاخبزادہ فرحان نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور سلمان مرزا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ سنیچر کے روز کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے میچ سے قبل دو تبدیلیاں کی تھیں جن میںنسیم شاہ اور ابرار کی جگہ آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جمعے کے روز پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔آئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانیسات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟ نعمان علی: سانگھڑ کا ’فاسٹ بولر‘ جو پاکستان کے سپن اٹیک کا ’اٹوٹ انگ‘ بن گیاون ڈے کی پہلی ڈبل سنچری سمیت کرکٹ کے وہ ریکارڈ جو خواتین نے مردوں سے پہلے بنائے’بابر اعظم آج اپنی پرانی فارم میں واپس آگئے‘پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے جوں ہی نصف سینچری بنائی ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹریمنڈ کرنے لگا اور ٹی 20 میچ میں شاندار سکور کرنے پر شائقین نے خوب داد سے نوازا۔ کئی کرکٹ فینز نے اس بات کا اظہار کیا کہ بابر اعظم آج اپنی پرانی فارم میں واپس آگئے ہیں۔ جاوید اقبال نامی ایکس صارف جاوید اقبال نے لکھا کہ ’ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے 14 مئی 2024 کے بعد آج 50 سکور کیا ہے، اس دوران 13 اننگز بغیر 50 کے کھیلیں.‘سپورٹس کور کرنے والے صحافی ارفع فیروز نے لکھا کہ ’بابر اعظم نے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو غلط ثابت کر دیا ہے اور اپنے مخالفین کو دکھا دیا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہی ہیں!‘گلزار احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’جب بابر نے بیٹ ہوا میں بلند کیا تو سٹیڈیم میں موجود ہزاروںتماشائیوں نے یک زبان ہوکر ’بابر، بابر‘ کے نعرے لگائے۔ وہ منظر صرف کرکٹ نہیں، ایک قوم کے جذبات کی ترجمانی تھی۔واقعی! بابر اعظم اب صرف ایک کھلاڑی نہیں رہے بلکہ وہ پاکستان کرکٹ کا احساس، فخر اور محبت بن چکے ہیں۔‘’ویلڈن گرین شرٹس‘چئیرمین پی سی بی محسن نقوینے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ویلڈن گرین شرٹس۔‘محسن نقوی نےکہا کہ کھلاڑیوں نےآخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ انھوں نے بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگک وجیت میں اہم کردار قرار دیا اور کپتان سلمان آغا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔ پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کیوں لگائی گئی؟آئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانیسات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟ انڈین بلے باز شریاس ایئر کی ’تلی کی چوٹ‘ کتنی خطرناک ہے اور کیا اس عضو کے بغیر زندہ رہنا ممکن ہے؟نعمان علی: سانگھڑ کا ’فاسٹ بولر‘ جو پاکستان کے سپن اٹیک کا ’اٹوٹ انگ‘ بن گیاون ڈے کی پہلی ڈبل سنچری سمیت کرکٹ کے وہ ریکارڈ جو خواتین نے مردوں سے پہلے بنائے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پی ایس ایل فرنچائزز میں بے چینی، فیسوں میں اضافے کا امکان

پاکستانی ویمن اسکواش میں تنازع: کوارٹر فائنل میچ میں ثنا بہادر اور سعدیہ میں تلخ کلامی

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین، مگر اسٹرائک ریٹ پر سوال برقرار!

پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

سات ماہ کی حاملہ خاتون جو 145 کلو وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت گئیں: کیا دورانِ حمل ویٹ لفٹنگ کی جا سکتی ہے؟

آئی پی ایل سے موازنہ، تنازعات، ’ریلو کٹوں‘ کے طعنے اور اب دو نئی ٹیمیں: پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی کہانی

میری گاڑیاں اور پیسہ دیکھ کر جلتے تھے۔۔ وقار یونس پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ ! عمر اکمل بات کرتے ہوئے پھٹ پڑے، دیکھیں

بابر کا ریکارڈ، سلمان کا کم بیک اور صائم کی جارحانہ بیٹنگ: پاکستان نے دوسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

ساؤتھ افریقہ کو شکست، پاکستان نے تین میچ کی سیریز کو برابر کر دیا

لاکھوں مالیت کی کلیکشن، انڈین فینز اور روبک کیوب حل کرنے کا جنون: گوجرانوالہ کے یوٹیوبر نے ایک ویڈیو کی آمدن سے گاڑی خریدی

آسٹریلیا کو شکست، بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ومنز ورلڈ کپ میں جگہ بنالی

پاکستان کی جگہ عمان کی ٹیم جونئیر ورلڈ کپ ہاکی میں شامل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی