
Getty Imagesبرطانیہ کے شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو پر لگنے والا سکینڈل ان کی اپنی وجہ سے پیدا ہوا لیکن اس نے ان کے قریبی خاندان پر گہرا اثر ڈالا ہے خاص کر ان کی سابقہ بیوی سارہ فرگوسن اور ان کی دو بیٹیوں پر۔اینڈریو کی سابقہ بیوی 66 سالہ فرگوسن جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے ماضی میں بھی تنازعات کی زد میں رہی ہیں۔اب وہ شاہی رہائش گاہ سے منتقل ہو جائیں گی اور اپنی رہائش کے انتظامات خود کریں گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اینڈریو کے ساتھ نارفولک میں واقع سینڈرنگھم نہیں جائیں گی۔اینڈریو کی 37 سالہ بیٹی شہزادی بیٹریس اور 35 سالہ یوجینی اپنے خطاب برقرار رکھیں گی کیونکہ وہ ایک حکمران کے بیٹے کی بیٹیاں ہیں۔لیکن ایسے سوال بھی اٹھائے گئے ہیں کہ کیا وہ اس سکینڈل سے الگ رہ سکتی ہیں؟Getty Imagesسارہ فرگوسن اور اینڈریو میں 1996 میں طلاق ہو گئی تھی لیکن وہ اب بھی رائل لاج میں ایک ساتھ رہتے ہیں اینڈریو کے ڈیوک آف یارک کے خطاب سے دستبردار ہونے کے بعد فرگوسن نے اپنا ڈچز کا ٹائٹل کھو دیا ہے تاہم اب تک ایپسٹین تنازعے کے حوالے سے وہ تنقید سے بچتی آئی ہیں۔لیکن ستمبر میں جبان کی2011 کا ایک ای میل منظر عام پر آئی جس میں انھوں نے ایپسٹینکو اپنا ’بہترین دوست‘ قرار دیا اور بظاہر ان پر اپنی عوامی تنقید کے لیے معافی مانگی تو اس کے بعد کئی چیریٹیز نے انھیں اپنی پیٹرن یا سفارت کاری کے عہدے سے ہٹا دیا۔واحد چیریٹی جس سے وہ ابھی بھی منسلک ہیں وہ ان کی اپنی فاؤنڈیشن ’سارہ کا ٹرسٹ‘ ہے۔پہلے اس میں ’ڈچز کلیکشن‘ بھی تھی جس میں چائے اور بسکٹ سیٹس جیسے پروڈکٹس موجود تھے (جو چیریٹی کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے رکھے گئے تھے) لیکن اب اس کی ویب سائٹ فعال نہیں ہے۔اس فاؤنڈیشن کا مقصد کمزور کمیونٹیز خاص طور پر دنیا کی ’بھلائی گئی خواتین‘ کی مدد کرنا ہے۔بی بی سی نیوز نے فاؤنڈیشن سے رابطہ کرنے کی کئی کوششیں کیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کیا فرگوسن کے ایپسٹین سے تعلقات کے باوجود یہ مقصد مناسب ہے؟ لیکن فون نمبر کام نہیں کر رہا اور ای میلز واپس آ گئیں ہیں۔ہم نے یہ معاملہ چیریٹی کمیشن کے نوٹس میں بھی لایا جنھوں نے کہا کہ وہ فاؤنڈیشن سے رابطے میں ہیں اور انھیں یاد دلایا گیا ہے کہ اپنے رابطے کی تفصیلات اپ ڈیٹ رکھیں۔فرگوسن اپنے فلاحی کاموں کے علاوہ کئی کاروبار بھی کرتی ہیں اور انھوں نے بچوں کی کئی کتابیں، کوئین وکٹوریہ پر غیر افسانوی کتابیں اور اپنی یادداشتیں بھی لکھی ہیں۔ان کی تازہ ترین بچوں کی کتاب جس کی اشاعت 9 اکتوبر کو ہونی تھی، اب ایمیزون پر 28 نومبر سے دستیاب دکھائی جا رہی ہے۔ واٹر سٹونز بک سٹورز نے بی بی سی کو بتایا کہ کتاب ’فلورا اینڈ فرن: کائنڈنیس الونگ دا وے‘ کی اشاعت کی تاریخ بدل دی گئی ہے لیکن نئی تاریخ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ ان کی پبلشر نیو فرنٹیئر پبلشنگ نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔اینڈریو سے ’شہزادے‘ کا خطاب واپس لے لیا گیا: ورجینیا جوفرے کی بعد از مرگ یادداشتوں میں ’تین مرتبہ سیکس‘ سمیت کئی الزاماتایپسٹین سکینڈل: شہزادہ اینڈریو، بل کلنٹن سمیت نامور شخصیات کا جنسی جرائم سے متعلق عدالتی دستاویزات میں ذکرنوعمر لڑکیوں کی جسم فروشی اور سمگلنگ میں ملوث گیلین عیش و عشرت سے جیل تک کیسے پہنچیں؟’ایپسٹین فائلز‘ اور وہ سازشی نظریات جو ٹرمپ کو مشکل میں ڈال رہے ہیںذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ کتاب کی اشاعت میں تاخیر کرنا ’بالکل مناسب فیصلہ‘ ہو سکتا ہے۔ سارہ فرگوسن کے دیگر پبلشرز نے بھی اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا کہ آیا وہ ان سے تعلق ختم کریں گے یا نہیں۔ہارپر کولنز جنھوں نے ان کی دو کتابیں شائع کی ہیں، نے تبصرہ نہیں کیا تاہم اتنا کہا کہ ان کی دونوں کتابیں اب بھی چھپی ہوئی اور دستیاب ہیں۔ بک برنچ کے ایڈیٹر نیل ڈینی کے مطابق پبلشر عام طور پر مصنفین کو فوراً نہیں چھوڑتے، بس خاموشی سے ان کے معاہدے تجدید نہیں کرتے۔نیل ڈینی نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ شاید سارہ یا اینڈریو اپنی کہانی بیان کریں تاہم ’پبلشرز سابقہ ڈچز آف یارک کی کہانی شائع کرنے میں احتیاط برتیں گے۔‘شہزادی بیٹریس اور یوجینی نے اپنا شہزادی کا خطاب برقرار رکھا ہے جو اینڈریو کے لیے ایک چھوٹی سی کامیابی ہے کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی حفاظت کرنا چاہتے تھے، چاہے اس کے لیے خود کچھ قربانیاں دینی پڑیں۔دونوں اس ہفتے برطانیہ سے باہر نظر آئیں۔بیٹریس سعودی عرب میں ایک سرمایہ کاری سمٹ میں دیکھی گئیں۔ ان کے خاندان کے مشرق وسطیٰ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور وہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے ایک بینک کی تشہیری تصویر میں بھی نظر آئیں۔ یوجینی پیرس میں دوستوں کے ساتھ دیکھی گئیں۔اگرچہ کچھ لوگ شہزادیوں کے لیے ہمدردی ظاہر کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے والدین کے گرد سکینڈلز سے مکمل طور پر بچ نہیں پائیں۔ اس ہفتے ایک پرانی تصویر دوبارہ سامنے آئی جس میں ایپسٹین، گیسلین میکس ویل اور ہاروی وائن سٹائن بیٹریس کی 18ویں سالگرہ کی تقریب میں وِنڈزر میں موجود تھے۔دی ٹیلی گراف نے ایک لیک شدہ ای میل بھی رپورٹ کی جس میں ایپسٹین نے اپنے برطانیہ کے وکیل کو بتایا کہ 2009 میں ان کی رہائی کے بعد سارہ فرگوسن اور شہزادیاں ان سے ملنے نیویارک آئی تھیں۔ فرگوسن کے قریبی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ انھیں اور ان کی بیٹیوں کو ایسی کوئی ملاقات یاد نہیں ہے۔X/@SunilSharmaUKشہزادی بیٹریس سعودی عرب میں ایک سرمایہ کاری سمٹ میں دیکھی گئیں۔سنہ 2018 میں بیٹریس نے اپنی بہن کے ساتھ ایک مشترکہ انٹرویو میں برٹش ووگ کو بتایا: ’ہم نوجوان خواتین ہیں جو کیریئر بنانے اور ذاتی زندگی گزارنے کی کوشش کر رہی ہیں مگر ہم شہزادیاں بھی ہیں اور یہ سب کچھ عوامی نظروں میں رہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔‘ دونوں شہزادیاں کام کرنے والی شاہی ارکان نہیں ہیں اور دونوں کے پاس اپنی نوکریاں ہیں: بیٹریس نے ایڈوائزری فرم بائے ای کیو کی بنیاد رکھی جبکہ یوجینی گیلری ہاؤزر اینڈ ورتھ میں کام کرتی ہیں۔دونوں شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں، بیٹریس اپنا وقت کچھ وقت کوٹس وولڈز کی پراپرٹی اور باقی سینٹ جیمز پیلیس کے ایک اپارٹمنٹ میں گزراتی ہیں۔ یوجینی کچھ وقت پرتگال اور باقی کینسنگٹن پیلیس کے احاطے میں ایک پراپرٹی میں گزارتی ہیں۔جمعہ کی رات کو شاہی ذرائع نے کہا کہ سابق ملکہ کے کتے اب بھی اینڈریو، سارہ اور ان کی بیٹیوں کی دیکھ بھال میں رہیں گے۔ اگرچہ یہ غیر یقینی ہے کہ وہ کس کے گھر میں رہیں گے۔دونوں شہزادیوں کے پاس اپنے فلاحی کام بھی ہیں۔ یوجینی نے اینٹی سلیوری کلیکٹو کی بنیاد رکھی ہے۔ اس چیریٹی کا فوکس جنسی سمگلنگ سمیت انسانی سمگلنگ کے متاثرین پر ہے۔تازہ ترین دستیاب اکاؤنٹس کے مطابق انھوں نے گذشتہ سال 15 لاکھ پاؤنڈ عطیات اکٹھے کیے لیکن اب تک بہت کم متاثرین میں تقسیم کیے اور 13 لاکھ پاؤنڈ اگلے سال پر منتقل کر دیے۔بی بی سی نیوز نے اینڈریو اور ایپسٹین کے گرد تازہ ترین تنازعے کی روشنی میں چیریٹی سے تبصرہ مانگنے کے لیے رابطہ کیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔Getty Imagesیوجینی کی اینٹی سلیوری کلیکٹو چیریٹی نے گذشتہ سال 15 لاکھ پاؤنڈ عطیات اکٹھے کیے لیکن اب تک بہت کم متاثرین میں تقسیم کیے گئے اور 13 لاکھ پاؤنڈ اگلے سال پر منتقل کر دیے۔اس ہنگامہ خیز ہفتے کے اختتام پر بھی کئی سوالات کا جواب باقی ہے۔خاندان کے طور پر وقت گزارنا اب واضح طور پر مشکل ہو جائے گا۔ اینڈریو نارفولک منتقل ہو رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں اور پوتے پوتیوں کے قریب نہیں رہیں گے۔سارہ فرگوسن جنھوں نے 1996 میں طلاق کے باوجود اینڈریو کے ساتھ قریبی تعلق برقرار رکھا اور رائل لاج میں ان کے ساتھ رہتی رہیں، اب اپنا گھر بھی بدلیں گی۔سنیچر کو دی ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ جب یہ واضح ہو گیا کہ ان کی سابقہ بیوی جانے والی ہیں، اینڈریو نے ’آخر کار‘ وِنڈزر کے اپنے گھر کو چھوڑنے پر اتفاق کر لیا۔سارہ فرگوسن کے نمائندوں نے بی بی سی نیوز کے سوال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔اب تک یہ واضح نہیں کہ وہ کہاں منتقل ہوں گی۔ انھوں نے حال ہی میں بیلگریویا میں اپنا فلیٹ فروخت کیا ہے جو انھوں نے 42 لاکھ پاؤنڈ میں خریدا تھا۔ زمین کی رجسٹری میں اب بھی ان کا نام درج ہے لیکن ان کے ترجمان نے بی بی سی نیوز کو تصدیق کی کہ فروخت کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔اور پھر کرسمس کا سوال ہے۔پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے کہ اینڈریو کو سینڈرنگھم میں کرسمس کے روایتی شاہی خاندانی تقریب میں شامل نہیں کیا جائے گا۔سارہ فرگوسن کا کیا ہوگا، یہ بھی واضح نہیں۔لیکن کسی بھی صورت میں شہزادیوں کو فیصلہ کرنا پڑے گا: وہ کرسمس اپنے والدین کے ساتھ گزاریں، سسرال کے ساتھ، یا پورے شاہی خاندان کے ساتھ۔وہ جو بھی فیصلہکریں گی اس سے بہت کچھ ظاہر ہو سکتا ہے۔ کیونکہ یارک خاندان کا نام اب ایسے داغدار ہو چکا ہے جس کی بحالی ممکن نہیں۔۔ اس سے یہ بھی پتہ چل سکتا ہے کہ وہ مستقبل میں کس کے ساتھ تعلق رکھیں گی۔’ایپسٹین فائلز‘ اور وہ سازشی نظریات جو ٹرمپ کو مشکل میں ڈال رہے ہیںایپسٹین سکینڈل: شہزادہ اینڈریو، بل کلنٹن سمیت نامور شخصیات کا جنسی جرائم سے متعلق عدالتی دستاویزات میں ذکراینڈریو سے ’شہزادے‘ کا خطاب واپس لے لیا گیا: ورجینیا جوفرے کی بعد از مرگ یادداشتوں میں ’تین مرتبہ سیکس‘ سمیت کئی الزاماتشہزادہ اینڈریو سے شاہی اور فوجی اعزازات اور خطابات واپس لے لیے گئےنوعمر لڑکیوں کی جسم فروشی اور سمگلنگ میں ملوث گیلین عیش و عشرت سے جیل تک کیسے پہنچیں؟