پشاور، سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی


پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں رکھا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) میاں سعید نے اہلکار کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، دھماکے کے بعد اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔ سی سی پی او میاں سعید نے بتایا کہ دھماکا پولیس اسٹیشن کے بارودی مواد کے کمرے میں دھماکا موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے، آگ دیگر گولہ بارود تک بھی پھیلی جس سے مزید دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تمام ملزمان کو لاک اپ سے محفوظ طور پر نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کی واردات نہیں لگتا، فی الحال تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، تاہم تحقیقات کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

زیبرا کے جسم پر سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریں کیوں ہوتی ہیں؟

پی ٹی آئی کو ’مشکل وقت میں‘ چھوڑنے والے رہنما عمران خان کی رہائی کے لیے سرگرم: ’سیاسی درجہ حرارت کم کرنا ہوگا‘

’مسئلہ بابر اعظم میں نہیں، مبصرین کے شور میں ہے‘

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

بلوچستان بار کونسل کے انتخابات: پروفیشنل پینل 6، انڈیپنڈنٹ پینل 2 نشستوں پر کامیاب

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شوہر سمیت ایئرپورٹ سے گرفتار

پاکستانی ڈراموں میں کزن میرج: ’کہانی چچا، خالہ کی بیٹی سے شادی کے گرد کیوں گھومتی رہتی ہے؟‘

اسلام آباد بار کونسل انتخابات: غیر سرکاری نتائج کا اعلان

صحافیوں کو تشدد، دھمکیوں کے ذریعے خاموش کرنا جمہوریت پر حملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، وزیراعظم

نو تعینات ڈی جی این سی سی آئی اے نے افسران کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

راولپنڈی میں سیف سٹی منصوبے کا آخری مرحلہ، یکم جنوری 2026 سے ای چالان کا آغاز متوقع

فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں نے ’اچانک‘ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیوں کی؟

پشاور، سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

تیزی سے وزن کم کرنے والی خطرناک گولی ’مالیکیول‘ جس نے کئی نوجوانوں کو ہسپتال پہنچا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی