
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق عاصمہ جہانگیر اور اعظم نذیر تارڑ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 نشستیں اپنے نام کر لی ہیں، جبکہ حامد خان گروپ صرف ایک نشست تک محدود رہا۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار عبدالرحمن حر باجوہ 1369 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ راجہ علیم عباسی نے 1351 ووٹ حاصل کرکے مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کی۔ اسی گروپ کے محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ اور آصف عرفان نے 1126 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔
دوسری جانب حامد خان گروپ کے امیدوار چوہدری حفیظ اللہ یعقوب نے 1295 ووٹ حاصل کر کے واحد نشست جیت لی۔
انتخابات کے ان غیر سرکاری نتائج کے مطابق اسلام آباد بار کونسل میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی واضح برتری برقرار رہی، جبکہ اعظم نذیر تارڑ کے قریبی رہنما راجہ علیم عباسی کی دوبارہ جیت نے گروپ کی پوزیشن مزید مضبوط کر دی ہے۔