
بلوچستان بار کونسل کے 8 نشستوں پر انتخابات میں پروفیشنل پینل 6 اور انڈیپنڈنٹ پینل 2 نشستوں پر کامیاب ہوا۔
ہفتے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقدہ الیکشن میں صوبے کے 8 نشستوں پر 37 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ پروفیشنل لائزر پینل، انڈیپنڈنٹ پینل، ڈیموکریٹک وکلاء پینل ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔
بلوچستان بار کونسل کے 8 نشستوں پر انتخابات میں پروفیشنل پینل نے 6 اور انڈیپنڈنٹ پینل نے 2 نشستیں جیت لی جن میں میر عطاء اللہ لانگو، افضل حریفال ایڈووکیٹ، نجیب اللہ کاکڑ، نادر علی چھلگری، راحب خان بلیدی، جاڑین دشتی، ایاز مندوخیل، محمد خالد کامیاب قرار پائے۔