
پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل بدستور جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 5 ہزار 220 افغان مہاجرین طورخم کے راستے افغانستان واپس گئے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس سے 19 افغان شہری ڈی پورٹ کیے گئے، جبکہ اسلام آباد سے بھی 19 اور پنجاب سے 450 افغان شہریوں کو گزشتہ روز وطن واپس بھیج دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل قانون کے مطابق جاری رہے گا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مکمل رابطہ برقرار ہے۔