بخار میں دورے پڑتے ہیں اور۔۔ سعدیہ امام کی بیٹی کو کیا بیماری پے اور وہ اس کا ذمہ دار خود کو کیوں سمجھتی ہیں؟


"میرب 2014 میں پیدا ہوئی۔ میں جرمنی جانے کے فوراً بعد ہی حاملہ ہوگئی تھی، لیکن اس کے بعد لوگوں نے دوسرے بچے کے بارے میں سوال کرنا شروع کر دیے۔ جب آپ نے پوچھا کہ غلط مشورہ کون سا ملا، تو مجھے احساس ہوا کہ میں لوگوں کی غلط باتوں کا شکار بنی۔ میرب جرمنی میں اگست میں پیدا ہوئی اور آپ جانتی ہیں وہاں ستمبر، اکتوبر، نومبر میں موسم بہت سرد ہوتا ہے۔ مجھے کہا گیا کہ بچے کو گرم رکھو، لیکن مجھے یہ خیال نہیں آیا کہ ہمارا گھر پہلے ہی ہیٹنگ پر تھا۔ میں نے اسے ضرورت سے زیادہ لپیٹ کر رکھا اور وہی بخار اس پر بھاری پڑا۔ میری لاپرواہی اور بیوقوفی سے اسے پہلا فِٹ پڑا۔ شکر ہے عدنان جلدی آگئے اور ہم اسے ہسپتال لے گئے، اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ اب اس کا ہر سال چیک اپ ہوتا ہے۔ اس واقعے کے بعد اسے چار بار مزید فِٹس پڑے۔ وہ بیمار ہوئی ہی میری غلطی کی وجہ سے۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ایک بار ایسا بخار شروع ہوجائے تو نو سال کی عمر تک ایسے دورے آسکتے ہیں۔" پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ اور مقبول میزبان سعدیہ امام نے برسوں بعد اپنی ذاتی زندگی کا وہ پہلو سامنے رکھا جس کے بارے میں وہ ہمیشہ محتاط رہی ہیں۔ جرمنی میں مقیم سعدیہ امام حال ہی میں مدیحہ نقوی کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی میرب کی بیماری سے متعلق ایک دردناک واقعہ پہلی بار کھل کر بیان کیا۔ سعدیہ امام نے بتایا کہ شادی کے فوراً بعد جب وہ جرمنی منتقل ہوئیں تو میرب کی پیدائش نے ان کی زندگی بدل دی، لیکن اس کے ساتھ ہی ایک ایسی غلطی بھی ہوگئی جس نے چھوٹے سے بچے کی صحت کو شدید متاثر کیا۔ وہ بتاتی ہیں کہ انہیں اردگرد کے لوگوں نے مشورہ دیا کہ سرد موسم میں بچے کو زیادہ گرم رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مشورے پر اتنا سختی سے عمل کیا کہ یہ بھول گئیں کہ گھر پہلے ہی مکمل طور پر گرم تھا۔ ضرورت سے زیادہ کپڑوں میں لپٹا ہوا نومولود بچہ شدید بخار میں مبتلا ہوگیا، اور یہی بخار میرب کے لیے خطرناک ثابت ہوا۔ پہلے دورے کے دوران بچے کے منہ سے جھاگ آ رہی تھی، اور صادیہ بتاتی ہیں کہ وہ گھبراہٹ میں سنبھل تک نہ سکیں۔ شوہر عدنان فوراً گھر پہنچے اور دونوں میرب کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ شدید بخار کے نتیجے میں فِٹس شروع ہوئے ہیں، اور یہ سلسلہ نو سال کی عمر تک جاری رہ سکتا ہے۔ سعدیہ کے مطابق اس ایک غلطی کی وجہ سے میرب کو بعد میں چار بار مزید فِٹس پڑے۔ انہوں نے جذباتی لہجے میں اعتراف کیا کہ وہ اِن سب کا ذمہ دار خود کو سمجھتی ہیں۔ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اس لمحے کو یاد کرتی ہیں تو اندر سے ٹوٹ جاتی ہیں، کیونکہ ایک ماں کے لیے اس سے بڑی سزا کوئی نہیں کہ اس کی کوتاہی سے اس کا بچہ تکلیف میں مبتلا ہوجائے۔ سعدیہ امام کا یہ اعتراف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، اور صارفین اسے والدین کے لیے ایک اہم سبق قرار دے رہے ہیں کہ بغیر تحقیق کیے دوسروں کے کہنے پر چلنا کبھی کبھار بچوں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس عمر میں نانیاں دادیاں اللہ کو یاد کرتی ہیں۔۔ بشریٰ انصاری کا ماڈرن انداز ! ویڈیو دیکھ کر عوام چپ نہ رہ سکی

اوور ایکٹنگ دیکھ کر فلم کے پیسے ضائع۔۔ نیلوفر میں ماہرہ خان نے رو کر سب کے آنسو نکال دیے ، ویڈیو

میری بیٹی بہت ہمت والی ہے لیکن ایمان۔۔ رجب بٹ کی ماں نے بہو کے لئے ایسا کیا کہہ دیا جو لوگ برداشت نہ کرسکے؟

کیا سنی دیول باپ کی کروڑوں کی جائیداد میں سوتیلی بہنوں کو حصہ نہیں دیں گے؟ قریبی عزیز کا انکشاف

ٹپ دینے سے آپ غریب نہیں ہوجائیں گی۔۔ ندا یاسر کو فوڈ رائیڈرز سے متعلق بیان دینا بھاری کیوں پڑگیا؟

فلم دھورندھر پر میجر موہت اور چوہدری اسلم کے خاندانوں کو اعتراض: ’سنجے دت ان کے پسندیدہ اداکار تھے‘

چہرہ ایک جانب سے لٹک گیا تھا اور۔۔ مرینہ خان کو کیا بیماری تھی؟ پہلی بار بول پڑیں

بچپن سے ہی ہیروئین۔۔ کیا آپ وائرل کلپ میں موجود اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

کوئی ماں بھی بچے کو اتنا کنٹرول نہیں کرتی۔۔ ڈاکٹر نبیحہ گاڑی کی کون سی سیٹ پر بیٹھتی ہیں؟ نئی منطق پر صارفین کے تبصرے

بھارت سے بہت آفرز آئیں لیکن۔۔ ہر ہفتے کتنے لاکھ کماتی ہیں؟ عائشہ اظہر کی گفتگو

ماں نے پیسوں کی خاطر۔۔ منفی کرداروں کے لئے مشہور اداکارہ نے حقیقی زندگی میں کیا کچھ جھیلا؟

بینظیر کی تصویر کے آگے رحمان ڈکیت کی تقریر؟ چوہدری اسلم کی بیوہ نے دھریندر بنانے والوں کے بخیے ادھیڑ دیے

دانت ٹوٹ گئے اور۔۔ سر پر دوپٹہ کیوں نہیں لیتیں؟ ڈاکٹر نبیحہ کے قصہ سنانے پر صارفین پریشان

ہر مرد ہیما کو مجھ پر ترجیح دیتا۔۔ دھرمیندر کی بے وفائی اور دوسری شادی ! پہلی بیوی نے کس طرح ساتھ نبھایا؟

میرے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے اور۔۔ فیشن شو میں واک پر اتنی بے عزتی ! متھیرا پھٹ پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی