کیا پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں جنوری میں ایک اور ٹی ٹوئنٹی کھیل سکیں گی؟


پاکستان اور سری لنکا کرکٹ بورڈز کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ جنوری میں ایک اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل لیں۔ کرکٹ سری لنکا نے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ 8 اور 12 جنوری کے درمیان سری لنکا کے شہر دمبولا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہے ہیں۔ لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب تک اس تجویز پر اپنی تصدیق نہیں دی ہے، کیونکہ پاکستان کے چھ سات نمایاں کھلاڑی جنوری میں آسٹریلیا اور یو اے ای میں ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مصروف ہوں گے جن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو پہلے ہی این او سیز جاری کر چکا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان وغیرہ شامل ہیں اس بنا پر ان لیگز کی فرنچائزز سے بہت اچھے پیسوں پر کنٹریکٹ کیے ہوئے ہیں اس شرط پر کہ وہ پوری لیگز کھیلیں گے۔ پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ یہ بھی سوچا جا رہا ہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنمنٹ میں جو پاکستان شائنز کے نمایاں پلیئرز تھے ان کو لے کر ایک ٹیم سی لنکا بھیجی جا سکتی ہے، لیکن فیصلہ کچھ دنوں بعد ہوگا۔ یاد رہے کہ اگلے سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے اب پاکستان نے اپنے سارے میچز سری لنکا میں ہی کھیلنے ہیں یہاں تک کہ اگر وہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں تو فائنل بھی سری لنکا میں ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے شاداب خان کو کیا خوشخبری سنادی؟

کیا 35 ویں قومی گیمز کا انعقاد کچرے کے ڈھیر پر ہوگا؟ کھلاڑی اور آفیشلز پریشان

پاکستان کو اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست، آسٹریلیا جیت گیا

’سنگتروں اور سیب کا موازنہ‘: روہت شرما اور شاہد آفریدی کے چھکوں پر بحث کیوں ہو رہی ہے؟

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح مؤقف آگیا

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کو تیار ہے، سلمان علی آغا

پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین سائیکل ریس کا انعقاد

پاکستانی ایتھلیٹس نے ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں تین برونز میڈلز جیت لیے

پاکستان کی ٹرائی سیریز میں فتح مگر سوشل میڈیا پر فاف ڈو پلیسی کے چرچے کیوں؟

ایران کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ، وجہ کیا بنی؟

14 سال بعد فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، پی ایس ایل میں دھوم مچانے کا اعلان

پاکستان کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے، سری لنکن کپتان کا اظہارِ تشکر

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی