اوورایکٹنگ کی انتہا۔۔۔مداح جھنجھلا اٹھے، اتنے مجبور ہو تو وِلاگنگ چھوڑ دو! رجب بٹ کو طنزیہ مشورے


لندن میں مقیم پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ تقریباً 80 لاکھ سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ پہلے ہی پاکستان میں بیٹنگ ایپس کی پروموشن کے الزامات کے بعد ملک چھوڑ کر برطانیہ جا چکے ہیں جب کہ ان کا پورا خاندان والدین، بہن، بیوی اور بیٹا اب بھی پاکستان میں مقیم ہے۔ حال ہی میں رجب بٹ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کی یاد میں انتہائی جذباتی انداز اپنائے نظر آئے۔ ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کبھی دوستوں سے جیلسی محسوس نہیں کرتے تھے لیکن اب انہیں لاہور میں دوستوں کی خوشگوار زندگی دیکھ کر حسد ہونے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دوست پاکستان میں گھوم پھر رہے ہیں باہر کھانا کھا رہے ہیں، گاڑی چلا رہے ہیں اور مِل بیٹھ کر محفلیں جما رہے ہیں جب کہ وہ تنہائی کا شکار ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by The Trending Pk (@thetrendingpk2025) رجب بٹ نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں بہت زیادہ مس کرتا ہوں، حد ہو گئی ہے کچھ نہ کچھ تو توڑ دوں گا۔ میں نے کبھی ایسا محسوس نہیں کیا لیکن اب دوستوں سے جیلسی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے سے پہلے وہ کبھی اپنے دوستوں سے اتنے عرصے تک دور نہیں رہے تھے۔ رجب بٹ کی اس جذباتی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا ہے۔ صارفین نے انہیں ہمدردی حاصل کرنے کے لیے "اوورایکٹنگ" کا الزام بھی دیا۔ کسی نے کہا کہ ہمدردی لینے کے لیے اوور ایکٹنگ بند کرو، اب کسی کو اثر نہیں ہوتا۔اتنے مجبور ہو تو وِلاگنگ چھوڑ دو! کئی صارفین نے یہ بھی کہا کہ جتنی عزت تھی ساری اپنے ہاتھوں خراب کر لی۔رونا دھونا بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔کسی نے کہا کہ رجب بٹ کو اب یہ احساس ہو رہا ہے کہ زندگی ان کے بغیر بھی چل رہی ہے۔ رجب بٹ پچھلے کئی مہینوں سے بیرونِ ملک موجودگی اور تنازعات کے باعث سوشل میڈیا پر مسلسل توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کے وائرل بیانات، جذباتی ویڈیوز اور مبالغہ آرائی پر مبنی کنٹینٹ عوامی ردعمل اور طنز و مزاح کا باعث بنتا جارہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس عمر میں نانیاں دادیاں اللہ کو یاد کرتی ہیں۔۔ بشریٰ انصاری کا ماڈرن انداز ! ویڈیو دیکھ کر عوام چپ نہ رہ سکی

اوور ایکٹنگ دیکھ کر فلم کے پیسے ضائع۔۔ نیلوفر میں ماہرہ خان نے رو کر سب کے آنسو نکال دیے ، ویڈیو

میری بیٹی بہت ہمت والی ہے لیکن ایمان۔۔ رجب بٹ کی ماں نے بہو کے لئے ایسا کیا کہہ دیا جو لوگ برداشت نہ کرسکے؟

کیا سنی دیول باپ کی کروڑوں کی جائیداد میں سوتیلی بہنوں کو حصہ نہیں دیں گے؟ قریبی عزیز کا انکشاف

ٹپ دینے سے آپ غریب نہیں ہوجائیں گی۔۔ ندا یاسر کو فوڈ رائیڈرز سے متعلق بیان دینا بھاری کیوں پڑگیا؟

فلم دھورندھر پر میجر موہت اور چوہدری اسلم کے خاندانوں کو اعتراض: ’سنجے دت ان کے پسندیدہ اداکار تھے‘

چہرہ ایک جانب سے لٹک گیا تھا اور۔۔ مرینہ خان کو کیا بیماری تھی؟ پہلی بار بول پڑیں

بچپن سے ہی ہیروئین۔۔ کیا آپ وائرل کلپ میں موجود اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

کوئی ماں بھی بچے کو اتنا کنٹرول نہیں کرتی۔۔ ڈاکٹر نبیحہ گاڑی کی کون سی سیٹ پر بیٹھتی ہیں؟ نئی منطق پر صارفین کے تبصرے

بھارت سے بہت آفرز آئیں لیکن۔۔ ہر ہفتے کتنے لاکھ کماتی ہیں؟ عائشہ اظہر کی گفتگو

ماں نے پیسوں کی خاطر۔۔ منفی کرداروں کے لئے مشہور اداکارہ نے حقیقی زندگی میں کیا کچھ جھیلا؟

بینظیر کی تصویر کے آگے رحمان ڈکیت کی تقریر؟ چوہدری اسلم کی بیوہ نے دھریندر بنانے والوں کے بخیے ادھیڑ دیے

دانت ٹوٹ گئے اور۔۔ سر پر دوپٹہ کیوں نہیں لیتیں؟ ڈاکٹر نبیحہ کے قصہ سنانے پر صارفین پریشان

ہر مرد ہیما کو مجھ پر ترجیح دیتا۔۔ دھرمیندر کی بے وفائی اور دوسری شادی ! پہلی بیوی نے کس طرح ساتھ نبھایا؟

میرے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے اور۔۔ فیشن شو میں واک پر اتنی بے عزتی ! متھیرا پھٹ پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی