ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو گوہاٹی میں شرمناک شکست


ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو آج گوہاٹی میں شرمناک شکست سے دوچار کردیا اور دو میچ کی ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت لی۔ دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن بھارت کو 408 رنز سے شکست ہوئی اور بھارت کی کرکٹ تاریخ میں یہ صرف تیسری دفعہ ہے کہ کوئی مہمان ٹیم نے ان کے خلاف بھارت میں سیریز سویپ کی ہے۔ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے پچھلے سال بھی نیوزی لینڈ کو تین میچ کی سیریز تین صفر سے جیتے ہوئے دیکھا اور آج ان کو اپنی ٹیم کو پھر ایک بڑی شکست سے دوچار ہوتے دیکھنا پڑا۔ ساؤتھ افریقہ نے بھارت کو ساڑھے پانچ سو رنز کا ہدف دیا تھا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے اور آج آخری روز بھارت نے 27 رنز دو پر کھیل کا آغاز کیا، لیکن صرف 63 اوور میں وہ 140 رنز پر آؤٹ ہوگیا اور چار سو 8 رنز سے میچ ہار گیا۔ آف اسپنر سائمن ہارمر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر کشاف مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور روونڈرا جڈے جا نے بنایا جنہوں نے 50 فور رنز کیے اور اس کے بعد سب سے زیادہ اسکور واشنگٹن سندر کا 16 رنز تھا۔ ساؤتھ افریقی کپتان Temba Bavuma نے حیران کن طور پر اپنی ٹیم کو 12 میں سے 11 ٹیسٹ جتائے جس میں اسی سال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل شامل ہے، اس طرح سے وہ اب دنیائے کرکٹ میں کامیاب ترین ٹیسٹ کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی آج پہلی وکٹ 40 رنز پر گری اور اس کے بعد 55 رنز پر ان کی چار وکٹیں گرچکی تھی اور آخر میں 10 رن پر چار وکٹیں گریں۔ بھارت نے 2012 سے لے کر 2024 تک گھر پر کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری تھی لیکن گمبھیر کے آنے کے بعد سے ان کی قسمت بدل چکی اور معاملہ گھمبیر ہوچکا ہے۔ پہلا میچ بھی ساؤتھ افریقہ نے کلکتہ میں جیتا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے شاداب خان کو کیا خوشخبری سنادی؟

کیا 35 ویں قومی گیمز کا انعقاد کچرے کے ڈھیر پر ہوگا؟ کھلاڑی اور آفیشلز پریشان

پاکستان کو اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست، آسٹریلیا جیت گیا

’سنگتروں اور سیب کا موازنہ‘: روہت شرما اور شاہد آفریدی کے چھکوں پر بحث کیوں ہو رہی ہے؟

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح مؤقف آگیا

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کو تیار ہے، سلمان علی آغا

پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین سائیکل ریس کا انعقاد

پاکستانی ایتھلیٹس نے ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں تین برونز میڈلز جیت لیے

پاکستان کی ٹرائی سیریز میں فتح مگر سوشل میڈیا پر فاف ڈو پلیسی کے چرچے کیوں؟

ایران کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ، وجہ کیا بنی؟

14 سال بعد فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، پی ایس ایل میں دھوم مچانے کا اعلان

پاکستان کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے، سری لنکن کپتان کا اظہارِ تشکر

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی