انرجی ڈرنکس نے نوجوان کو کیسے مفلوج کر دیا؟ حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!


شمالی روس کے خودمختار علاقے یامالو ننت کے 22 سالہ نوجوان گیمر آرٹیم اپنی طویل مدت کے انرجی ڈرنکس کے استعمال کی وجہ سے شدید معذوری کا شکار ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرٹیم گزشتہ 8 برسوں سے گیمنگ کے دوران رات بھر انرجی ڈرنکس پیتا رہا اور روزانہ تین کین تک استعمال کرنے لگا حتیٰ کہ کبھی کبھی خالی پیٹ بھی یہ مشروب پیتا تھا۔ آرٹیم کی والدہ کے مطابق 16 سال کی عمر سے نوجوان کی صحت میں مسائل سامنے آنے لگے جو بعد میں لبلبے، جگر اور تلی کے امراض میں تبدیل ہوگئے۔ 2024 میں اچانک آرٹیم کی آواز ختم ہوگئی اور اس کے دونوں پیر مفلوج ہوگئے جس کے بعد وہ کھڑا ہونے سے بھی قاصر ہے۔ آرٹیم اس وقت سینٹ پیٹرزبرگ کے اسپتال میں زیرِ علاج ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چلنے پھرنے کی صلاحیت بحال ہونے میں 6 ماہ سے ایک سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے، تاہم لبلبے کے مسائل برقرار رہنے کا امکان ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انرجی ڈرنکس میں کیفین اور چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور طویل مدت تک اس کا زیادہ استعمال دل کی دھڑکن میں اضافہ، بے خوابی، سر درد، پانی کی کمی، چکر، ہائی بلڈ پریشر اور معدے کے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی تجویز کے مطابق بالغ افراد کو روزانہ 400 ملی گرام سے زیادہ کیفین استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پناہ گزینوں کی امریکی درخواستیں کب کھلیں گی؟ ٹرمپ نے بتا دیا

ٹیولپ صدیق: شیخ حسینہ کی بھانجی جنھیں بنگلہ دیش میں ’پلاٹ حاصل کرنے‘ کے الزام پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی

بیوی کی جان لے کر ساتھ سیلفی پوسٹ کر دی! درندہ صف شوہر نے ایسا کیوں کیا؟ بیان نے سب کو چونکا دیا

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

اسرائیل کے فوجی افسران اب اینڈرائیڈ فون استعمال نہیں کرسکیں گے

محبت کی انتہا یا پاگلپن؟ لڑکی نے محبوب کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔۔۔ اصل کہانی کیا ہے؟

بھارت میں خواتین کو تنگ کرنے سے روکنے پر جھگڑا، عالمی ایتھلیٹ قتل

ٹی شرٹ میں چھپا خفیہ کیمرا اور مقناطیسی آلہ: جوئے میں 22 کروڑ روپے جیتنے والا جوڑا کیسے پکڑا گیا؟

’آپریشن الائز ویلکم‘: افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران افغان پناہ گزین کی جانچ پڑتال کیسے کی گئی؟

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

’ہماری 20 سالہ شراکت داری کو فراموش نہ کریں‘: امیگریشن پالیسی میں سختی کے بعد افغان کمیونٹی کی ٹرمپ سے اپیل

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

ایس-400 اور سخوئی 57 طیاروں کے معاہدے: چار برس بعد پوتن کا دورۂ انڈیا جس پر امریکہ کی بھی نظریں ہوں گی

ایوی ایشن سیکیورٹی اقدامات سے سعودی ایئر لائنز کے 51 طیارے متاثر

جہیز میں ملے 31 لاکھ ٹھکرانے والے شوہر نے کیا سلوک کیا؟ دلہن نے اصلیت بتا دی ، ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی