دوسری بیوی تھی اس لئے کوئی نہ آیا۔۔ دھرمیندر کی 2 الگ دعائیہ تقریبات ! ہیما مالینی پہلی بیوی کے گھر کیوں نہ جاسکیں؟


دھرمیندر اور ہیما مالنی کی محبت عام فلمی کہانی نہیں تھی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو چننے کے لیے معاشرتی دباؤ، تنقید اور مشکل فیصلوں کا سامنا کیا۔ دھرمندر پہلے سے شادی شدہ تھے، اس لیے ہیما مالنی کو زندگی بھر اس رشتے کے بارے میں سخت باتیں سننا پڑیں۔ مگر انہوں نے ایک فیصلہ شروع میں ہی کر لیا تھا کہ وہ کبھی دھرمیندر کی پہلی بیوی اور بچوں کی زندگی میں مداخلت نہیں کریں گی۔ یہی عہد انہوں نے آخر تک نبھایا، یہاں تک کہ دھرمیندر کی وفات کے بعد کیے جانے والے دعائیہ اجتماعات تک میں بھی۔ دھرمیندر کے انتقال کے بعد دونوں خاندانوں نے الگ الگ دعائیہ تقریبات رکھیں۔ پہلی تقریب کا نام "سیلیبریشن آف لائف" تھا، جو پرکاش کور اور ان کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے تاج لینڈز اینڈ میں رکھی۔ دوسری تقریب ہیما مالنی نے اپنے گھر میں منعقد کی، جہاں ان کی بیٹیاں ایشا دیول اور اہاناہ دیول بھی موجود تھیں۔ یوں دھرمیندر کے دونوں خاندانوں نے اپنے اپنے انداز میں انہیں الوداع کہا۔ ہیما مالنی کے گھر ہونے والی دعا میں صرف اُن کے قریبی دوست شریک ہوئے، جن میں سونیتا اہوجا اور ان کا بیٹا یش وردھن بھی شامل تھے۔ اداکارہ مدھو بھی فاتحہ خوانی کے لیے وہاں پہنچیں۔ جبکہ دوسری طرف سنی اور بوبی دیول کی جانب سے رکھی گئی دعا میں بالی وُڈ کے بڑے نام شریک ہوئے جن میں ایشوریہ رائے بچن، سلمان خان، ابھیشیک بچن، سدھارت ملہوترا، ابھے دیول، آریان خان اور کئی دیگر شامل تھے۔ بعد ازاں ہیما مالنی نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر ایک دل گرفتہ پیغام جاری کیا۔ اس پیغام میں انہوں نے دھرمیندر کو اپنی زندگی کا مرکز قرار دیا۔ ان کے مطابق دھرمیندر صرف شوہر نہیں تھے بلکہ ان کے دوست، رہنما، فلسفی، مشیر، شاعر، اور ہر مشکل وقت میں ان کا سہارا تھے۔ انہوں نے لکھا کہ دھرمیندر نے کبھی صرف انہیں ہی نہیں، بلکہ ان کے پورے خاندان کو محبت دی اور اپنے نرم مزاج، خوش دلی اور خلوص سے سب کے دل جیتے۔ اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے ہیما مالنی نے کہا کہ دھرمیندر کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا ایسا ہے جو زندگی بھر بھر نہیں سکتا۔ برسوں ساتھ گزارنے کے بعد وہ اب صرف یادوں کے سائے میں رہ گئی ہیں۔ 2023 میں لیہرین ریٹرو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہیما مالنی نے اعتراف کیا تھا کہ ان کا ازدواجی رشتہ عام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی عورت اس طرح کی زندگی نہیں چاہتی، مگر حالات نے انہیں وہاں لا کھڑا کیا۔ ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کا گھر، اس کا شوہر اور بچے ہوں اور وہ مکمل خاندان کی طرح زندگی گزارے۔ مگر ان کے راستے میں یہ ممکن نہیں تھا۔ اس سب کے باوجود وہ شکوہ نہیں کرتیں، بلکہ شکر کرتی ہیں کہ جو ملا، اس میں بھی سکون اور خوشی تلاش کی۔ ہیما مالنی کی کہانی ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جس نے محبت کے بدلے سمجھوتہ بھی کیا، صبر بھی کیا، اور اپنے وعدے کو نبھانے کے لیے پوری زندگی گزار دی۔ دھرمیندر کے ساتھ ان کا سفر محبت، احترام، قربانی اور خاموشی سے لکھی ہوئی ایک طویل داستان بن کر رہ گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس عمر میں نانیاں دادیاں اللہ کو یاد کرتی ہیں۔۔ بشریٰ انصاری کا ماڈرن انداز ! ویڈیو دیکھ کر عوام چپ نہ رہ سکی

اوور ایکٹنگ دیکھ کر فلم کے پیسے ضائع۔۔ نیلوفر میں ماہرہ خان نے رو کر سب کے آنسو نکال دیے ، ویڈیو

میری بیٹی بہت ہمت والی ہے لیکن ایمان۔۔ رجب بٹ کی ماں نے بہو کے لئے ایسا کیا کہہ دیا جو لوگ برداشت نہ کرسکے؟

کیا سنی دیول باپ کی کروڑوں کی جائیداد میں سوتیلی بہنوں کو حصہ نہیں دیں گے؟ قریبی عزیز کا انکشاف

ٹپ دینے سے آپ غریب نہیں ہوجائیں گی۔۔ ندا یاسر کو فوڈ رائیڈرز سے متعلق بیان دینا بھاری کیوں پڑگیا؟

فلم دھورندھر پر میجر موہت اور چوہدری اسلم کے خاندانوں کو اعتراض: ’سنجے دت ان کے پسندیدہ اداکار تھے‘

چہرہ ایک جانب سے لٹک گیا تھا اور۔۔ مرینہ خان کو کیا بیماری تھی؟ پہلی بار بول پڑیں

بچپن سے ہی ہیروئین۔۔ کیا آپ وائرل کلپ میں موجود اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

کوئی ماں بھی بچے کو اتنا کنٹرول نہیں کرتی۔۔ ڈاکٹر نبیحہ گاڑی کی کون سی سیٹ پر بیٹھتی ہیں؟ نئی منطق پر صارفین کے تبصرے

بھارت سے بہت آفرز آئیں لیکن۔۔ ہر ہفتے کتنے لاکھ کماتی ہیں؟ عائشہ اظہر کی گفتگو

ماں نے پیسوں کی خاطر۔۔ منفی کرداروں کے لئے مشہور اداکارہ نے حقیقی زندگی میں کیا کچھ جھیلا؟

بینظیر کی تصویر کے آگے رحمان ڈکیت کی تقریر؟ چوہدری اسلم کی بیوہ نے دھریندر بنانے والوں کے بخیے ادھیڑ دیے

دانت ٹوٹ گئے اور۔۔ سر پر دوپٹہ کیوں نہیں لیتیں؟ ڈاکٹر نبیحہ کے قصہ سنانے پر صارفین پریشان

ہر مرد ہیما کو مجھ پر ترجیح دیتا۔۔ دھرمیندر کی بے وفائی اور دوسری شادی ! پہلی بیوی نے کس طرح ساتھ نبھایا؟

میرے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے اور۔۔ فیشن شو میں واک پر اتنی بے عزتی ! متھیرا پھٹ پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی