بھارتی وومنز پریمیئر لیگ کی نیلامی میں منتخب کھلاڑی کتنے کروڑ کمائے گی؟


بھارت میں ہونے والے وومنز پریمیئر لیگ کے آکشن میں جو کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں وہ اب بہت ساری دوسری مردوں کی ٹی ٹوئنٹی لیگز سے زیادہ پیسے کمائیں گے۔ وومن پریمیئر لیگ WPL جس کا دو سال پہلے آغاز ہوا تھا دنیائے کرکٹ میں ہونے والی خواتین کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ مانی جاتی ہے۔ اسی ہفتے ہونے والے کھلاڑیوں کے آکشن میں جو 10 سر فہرست کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے لیا ان کو 3.2 بھارتی کروڑ روپے سے لے کر 1.1 کروڑ تک میں ٹیموں نے لیا۔ آج کے ایکسچینج ریٹ کے حساب سے بھارتی 3.2 کروڑ روپیہ پاکستانی روپے میں تقریباً 9 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتے ہیں یہ ایسی رقم ہے جو شاید پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے سرفہرست پلیئرز کو بھی نہیں دی جاتی ہے۔ اسی طرح دوسری کچھ لیگز جن میں بنگلادیش پریمیئر لیگ، سری لنکا پریمیر لیگ، کیریبین پریمیر لیگ، بگ بیش ٹی ٹوئنٹی وغیرہ شامل ہے ان میں بھی سب سے زیادہ بولی اس سے کم لگتی ہے۔ اس سال ہونے والے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے بعد سے خواتین کرکٹ کو بہت فروغ ملا ہے خاص کر بھارت میں جس نے فائنل جیتا تھا جس کی وجہ سے وی پی ایل آکشن میں کھلاڑیوں کو بڑی بڑی رقوم پر لیا گیا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ کی طرح وی پی ایل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو نہیں لیا جاتا جس کی وجہ دونوں ملکوں کے خراب تعلقات ہیں۔ حیران کن طور پر کچھ دوسرے ملکوں کی مایہ ناز کھلاڑیوں کو بی پی ایل کے آکشن میں کسی ٹیم نے نہیں لیا جس میں سب سے نمایاں آسٹریلیا کی کپتان الیسا ہیلی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے شاداب خان کو کیا خوشخبری سنادی؟

کیا 35 ویں قومی گیمز کا انعقاد کچرے کے ڈھیر پر ہوگا؟ کھلاڑی اور آفیشلز پریشان

پاکستان کو اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست، آسٹریلیا جیت گیا

’سنگتروں اور سیب کا موازنہ‘: روہت شرما اور شاہد آفریدی کے چھکوں پر بحث کیوں ہو رہی ہے؟

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح مؤقف آگیا

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کو تیار ہے، سلمان علی آغا

پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین سائیکل ریس کا انعقاد

پاکستانی ایتھلیٹس نے ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں تین برونز میڈلز جیت لیے

پاکستان کی ٹرائی سیریز میں فتح مگر سوشل میڈیا پر فاف ڈو پلیسی کے چرچے کیوں؟

ایران کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ، وجہ کیا بنی؟

14 سال بعد فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، پی ایس ایل میں دھوم مچانے کا اعلان

پاکستان کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے، سری لنکن کپتان کا اظہارِ تشکر

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی