سعودی عرب میں شراب پر عائد پابندیوں میں نرمی، مزید دو شہروں میں شراب خانے کھولنے کا منصوبہ


Getty Imagesسعودی خواتین ریاض میں اے 12 کیفے میں نان الکوحلک بیئر پیتے ہوئےسعودی عرب نے ملک میں غیر ملکیوں کو شراب کی فروخت پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔گذشتہ برس سعودی حکومت نے ملک کے دارالحکومت ریاض میں ایک شراب خانہ کھولا تھا، جہاں صرف غیرملکی سفارت کاروں کو شراب کی فروخت کی اجازت تھی تاہم متعدد متعدد خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی حکومت میں اب دیگر غیر مسلم غیر ملکیوں کو بھی شراب کی فروخت کی جا رہی ہے۔یاد رہے سعودی عرب میں 73 برس تک شراب پر مکمل پابندی عائد رہی تاہم گذشتہ برس ریاض میں شراب خانہ کھلنے کے بعد اس پابندی میں نرمی برتنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔نیوز ویب سائٹ سیمافور کے مطابق ریاض میں گذشتہ برس کھلنے والے سٹور نے اب سفارت کاروں کے علاوہ پریمیم ریزیڈنسی پروگرام کے تحت دیگر غیر مسلم غیرملکی شہریوں کو بھی شراب کی فروخت شروع کر دی ہے۔سعودی عرب میں موجود ایک غیرملکی شہری نے بلومبرگ کو بتایا کہ انھوں نے حال ہی میں ریاض میں واقع شراب خانے سے شراب خریدی تھی۔سعودی حکومت نے ان اطلاعات پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔Getty Imagesریاض میں واقع اے 12 کیفے میں ایک بار ٹینڈر سعودی گاہک کو بیئر دے رہے ہیںتاہم گذشتہ برس سعودی حکام نے کہا تھا کہ ریاض میں واقع دکان سے شراب کی فروخت صرف مملکت میں مقیم اس سفارتی عملے تک ہی محدود ہو گی، جو گذشتہ کئی دہائیوں سے سفارتی پاؤچز کے نام سے سیل بند سرکاری پارسلوں میں اپنے ممالک سے پینے کے لیے شراب سعودی عرب منگواتے ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ شراب کی فروخت کی یہ دکان کھولنے کا مقصد ’شراب کے غیرقانونی کاروبار‘ کا قلعہ قمع کرنا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بھی پریمیم ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں سے بات کی، جنھوں نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے حال ہی میں ریاض میں واقع شراب خانے سے شراب خریدی۔ایک غیر ملکی شہری نے اے ایف پی بتایا کہ ’میں نے اس کے بارے میں اپنے کچھ دوستوں سے سنا تھا۔ میں دو دن پہلے وہاں گیا اور جیسا انھوں نے بتایا ویسا ہی تھا۔‘’اس سے میرے پیسے بھی بچ گئے۔ قیمت بہت مناسب ہے اور ہم اب بالآخر شراب خرید سکتے ہیں۔‘سعودی عرب میں دو نئے شراب خانے کھولنے کی منصوبہ بندیدوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کو متعدد ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب ظہران اور جدہ میں بھی دو نئے شراب خانے کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایک ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ ایک نیا شراب خانہ ظہران میں واقع آرامکو کے کمپاؤنڈ میں کمپنی میں کام کرنے والے غیر مسلم ملازمین کے لیے بنایا جائے گا اور اس حوالے سے سعودی حکام نے انھیں آگاہ کر دیا ہے۔Getty Imagesذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شراب خانہ ظہران میں آرامکو میں غیرمسلم ملازمین کے لیے بنایا جائے گادو مزید ذرائع کہتے ہیں کہ ایک اور شراب خانہ جدہ میں غیر مسلم سفارت کاروں کے لیے بنایا جائے گا، جہاں متعدد ممالک کے قونصلیٹ واقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نئے شراب خانوں کی سنہ 2026 میں کھلنے کی توقع ہے۔ماہرین کی جانب سے سعودی حکومت کے اس اقدام کو ولی عہد محمد بن سلمان کے ’وژن 2030‘ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد سعودی معاشرے کو کسی حد تک لبرل کرنا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد متعدد تبدیلیاں آئی ہیں اور سعودی مملکت میں شراب خانہ کھولنے کے عمل کو اُن ہی کے ایجنڈے کا حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو جون 2017 میں شہزادہ محمد بن نائف کو ہٹا کر ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔شاہ عبدالعزیز کے بیٹے کے ہاتھوں سفارتکار کے قتل کے بعد شراب پر لگائی گئی پابندی سعودی حکام اب کیوں ختم کرنے جا رہے ہیں؟نیوم: سعودی شہزادے کا 90 لاکھ شہری بسانے کا جدید منصوبہ ’دیوانے کا خواب‘ کیوں؟سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اثر و رسوخ کی کہانیسعودی عرب میں اربوں ڈالر کے ’جدہ سینٹرل‘ منصوبے میں ایسا کیا ہے؟سعودی عرب کا قدیم خانہ بدوش بدو گروہ سے ملک بننے تک کا سفر

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پناہ گزینوں کی امریکی درخواستیں کب کھلیں گی؟ ٹرمپ نے بتا دیا

ٹیولپ صدیق: شیخ حسینہ کی بھانجی جنھیں بنگلہ دیش میں ’پلاٹ حاصل کرنے‘ کے الزام پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی

بیوی کی جان لے کر ساتھ سیلفی پوسٹ کر دی! درندہ صف شوہر نے ایسا کیوں کیا؟ بیان نے سب کو چونکا دیا

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

اسرائیل کے فوجی افسران اب اینڈرائیڈ فون استعمال نہیں کرسکیں گے

محبت کی انتہا یا پاگلپن؟ لڑکی نے محبوب کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔۔۔ اصل کہانی کیا ہے؟

بھارت میں خواتین کو تنگ کرنے سے روکنے پر جھگڑا، عالمی ایتھلیٹ قتل

ٹی شرٹ میں چھپا خفیہ کیمرا اور مقناطیسی آلہ: جوئے میں 22 کروڑ روپے جیتنے والا جوڑا کیسے پکڑا گیا؟

’آپریشن الائز ویلکم‘: افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران افغان پناہ گزین کی جانچ پڑتال کیسے کی گئی؟

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

’ہماری 20 سالہ شراکت داری کو فراموش نہ کریں‘: امیگریشن پالیسی میں سختی کے بعد افغان کمیونٹی کی ٹرمپ سے اپیل

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

ایس-400 اور سخوئی 57 طیاروں کے معاہدے: چار برس بعد پوتن کا دورۂ انڈیا جس پر امریکہ کی بھی نظریں ہوں گی

ایوی ایشن سیکیورٹی اقدامات سے سعودی ایئر لائنز کے 51 طیارے متاثر

جہیز میں ملے 31 لاکھ ٹھکرانے والے شوہر نے کیا سلوک کیا؟ دلہن نے اصلیت بتا دی ، ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی