بینظیر کی تصویر کے آگے رحمان ڈکیت کی تقریر؟ چوہدری اسلم کی بیوہ نے دھریندر بنانے والوں کے بخیے ادھیڑ دیے


“انہوں نے لیاری میں ایک جلسہ دکھایا ہے، جہاں بینظیر بھٹو کی تصویر لگی ہوئی ہے اور رحمان ڈکیت اسٹیج پر آکر تقریر کر رہا ہے۔ آخر وہ یہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ رحمان ڈکیت تھا ہی کون؟ میری نظر میں بلاول بھٹو اور سندھ حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہیے، کوئی بیان دینا چاہیے، بات کرنی چاہیے۔ پھر وہ رحمان ڈکیت کو اتنا بڑا دکھا رہے ہیں، حالانکہ وہ کوئی بڑی شخصیت نہیں تھا۔ اگر کوئی بڑا تھا تو وہ چوہدری اسلم تھا، جس نے ہر بڑے گروہ کا مقابلہ کیا۔ فلم میں کسی کو دکھانا ہے تو چوہدری اسلم کو دکھائیں، وہ بڑے ڈانز سے لڑا تھا، جبکہ ڈکیت تو اپنے علاقے تک محدود تھا، بھتہ خوری کرتا تھا اور منشیات کے کام میں ملوث تھا۔ اسے اتنا بڑا دکھا کر آخر مقصد کیا ہے؟” بولی وڈ کی آنے والی فلم دھُرندھر کا ٹریلر سامنے آتے ہی پاکستان میں سخت ردعمل نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ فلم میں رنویر سنگھ، سنجے دت اور اکشے کھنہ پاکستانی کرداروں کا روپ دھارے نظر آ رہے ہیں، لیکن پاکستانی ناظرین کے مطابق یہ کہانی ایک اور ایسی کوشش ہے جس میں بھارت اصل حقائق کو مسخ کر کے اپنی شکست چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس موضوعات کی کمی ہو گئی ہے، اسی لیے وہ پاکستان سے جڑے کرداروں کو بڑھا چڑھا کر دکھا رہے ہیں، مگر حقیقت سامنے آ ہی جاتی ہے کیونکہ جنگوں میں سرینڈر کرنے والوں کے ہاتھ میں ہیرو کا پرچم جچتا نہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv) اسی شور کے درمیان چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم کا بیان سامنے آیا جس نے معاملے کو مزید گرما دیا۔ ان کا اعتراض تھا کہ فلم میں رحمان ڈکیت کو ایک طاقتور لیجنڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ایک ایسے گروہ کا حصہ تھا جس کی پہنچ چند گلیوں تک محدود تھی۔ وہ سوال اٹھاتی ہیں کہ اگر کسی کردار کو نمایاں کرنا ہی تھا تو چوہدری اسلم کو دکھاتے، جو واقعی بڑے گینگز کے سامنے ڈٹا رہا۔ ان کے مطابق رحمان ڈکیت کو اس قدر بڑا دکھانا نہ صرف تاریخی مسخ ہے بلکہ سندھ حکومت کو بھی اس پر آواز اٹھانی چاہیے۔ دھُرندھر کا یہ تنازع ٹریلر سے فلم تک کیسے پہنچے گا، یہ تو وقت بتائے گا، مگر اتنا ضرور واضح ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے جڑی کہانی کو فلمی مصالحے میں بھگو کر پیش کیا ہے اور یہ اب صرف فلم نہیں، ایک نیا سیاسی تنازع بن چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس عمر میں نانیاں دادیاں اللہ کو یاد کرتی ہیں۔۔ بشریٰ انصاری کا ماڈرن انداز ! ویڈیو دیکھ کر عوام چپ نہ رہ سکی

اوور ایکٹنگ دیکھ کر فلم کے پیسے ضائع۔۔ نیلوفر میں ماہرہ خان نے رو کر سب کے آنسو نکال دیے ، ویڈیو

میری بیٹی بہت ہمت والی ہے لیکن ایمان۔۔ رجب بٹ کی ماں نے بہو کے لئے ایسا کیا کہہ دیا جو لوگ برداشت نہ کرسکے؟

کیا سنی دیول باپ کی کروڑوں کی جائیداد میں سوتیلی بہنوں کو حصہ نہیں دیں گے؟ قریبی عزیز کا انکشاف

ٹپ دینے سے آپ غریب نہیں ہوجائیں گی۔۔ ندا یاسر کو فوڈ رائیڈرز سے متعلق بیان دینا بھاری کیوں پڑگیا؟

فلم دھورندھر پر میجر موہت اور چوہدری اسلم کے خاندانوں کو اعتراض: ’سنجے دت ان کے پسندیدہ اداکار تھے‘

چہرہ ایک جانب سے لٹک گیا تھا اور۔۔ مرینہ خان کو کیا بیماری تھی؟ پہلی بار بول پڑیں

بچپن سے ہی ہیروئین۔۔ کیا آپ وائرل کلپ میں موجود اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

کوئی ماں بھی بچے کو اتنا کنٹرول نہیں کرتی۔۔ ڈاکٹر نبیحہ گاڑی کی کون سی سیٹ پر بیٹھتی ہیں؟ نئی منطق پر صارفین کے تبصرے

بھارت سے بہت آفرز آئیں لیکن۔۔ ہر ہفتے کتنے لاکھ کماتی ہیں؟ عائشہ اظہر کی گفتگو

ماں نے پیسوں کی خاطر۔۔ منفی کرداروں کے لئے مشہور اداکارہ نے حقیقی زندگی میں کیا کچھ جھیلا؟

بینظیر کی تصویر کے آگے رحمان ڈکیت کی تقریر؟ چوہدری اسلم کی بیوہ نے دھریندر بنانے والوں کے بخیے ادھیڑ دیے

دانت ٹوٹ گئے اور۔۔ سر پر دوپٹہ کیوں نہیں لیتیں؟ ڈاکٹر نبیحہ کے قصہ سنانے پر صارفین پریشان

ہر مرد ہیما کو مجھ پر ترجیح دیتا۔۔ دھرمیندر کی بے وفائی اور دوسری شادی ! پہلی بیوی نے کس طرح ساتھ نبھایا؟

میرے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے اور۔۔ فیشن شو میں واک پر اتنی بے عزتی ! متھیرا پھٹ پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی