افغانستان میں استحکام کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اسحاق ڈار


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کا انحصار افغانستان میں امن و استحکام پر ہے۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے یہ مؤقف رکھتا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی مجموعی سلامتی اور اقتصادی ترقی کا براہِ راست تعلق افغانستان کے داخلی حالات سے ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت امن، استحکام اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون ہی خطے میں دیرپا امن کے قیام کی بنیاد بن سکتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کانفرنس کے شرکا کو پاکستان کی معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں پر بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی اصلاحاتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور پاکستان علاقائی روابط، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں امن کے قیام سے پورے خطے میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے جبکہ پاکستان خطے میں تعاون اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

نوکُنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی: ’یہ ایک خوفناک رات تھی‘

سرداروں کے مطالبے اور جناح کے وعدے، جب قبائلی علاقوں کو انڈیا کی بجائے پاکستان میں شامل کیا گیا

این ایف سی تنازع اب طلبہ کے سامنے۔۔۔وفاق اور صوبے کی مالی لڑائی کی حقیقتیں کھلیں گی

نہرو پر پتھراؤ اور جناح کا استقبال، جب قبائل نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا‘

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا، بہت مشکل وقت ہے‘

شاہراہوں پر خواتین کے لیے واش رومز فراہم کرنے کا مطالبہ، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

چیف آف ڈیفینس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور قیاس آرائیاں: ’کہیں نہ کہیں کوئی مسئلہ ضرور ہے‘

عوامی صحت کے لیے ایڈز جیسے بڑے خطروں کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم

ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں فرنٹیئرکور کے کیمپ پر حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: رینجرز مزید ایک سال کراچی میں تعینات رہیں گے

بلوچستان: نوکنڈی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے: وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک

پی ٹی آئی کا منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان: ’تمام پارلیمنٹیرین اڈیالہ جیل بھی جائیں گے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی