چہرہ ایک جانب سے لٹک گیا تھا اور۔۔ مرینہ خان کو کیا بیماری تھی؟ پہلی بار بول پڑیں


“میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھی جب مجھے اچانک فیشل پرالسس ہوگیا۔ میرے چہرے کا ایک حصہ ڈھلک گیا تھا، مگر میں نے لوگوں کے جج کرنے کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ میں عام زندگی گزارتی رہی۔ ایک بار ایک بزرگ نے تو مذاق میں مجھے کہا کہ شادی میں اسٹیج کے قریب نہ کھڑی ہونا، دلہا سمجھے گا تم اسے آنکھ مار رہی ہو، کیونکہ میری ایک آنکھ کھلی رہتی تھی۔ بعد میں میں ٹھیک ہوگئی اور اس بیماری نے کبھی مجھے عدم اعتماد کا شکار نہیں ہونے دیا۔” پاکستانی ٹیلیویژن کی مقبول ترین اداکارہ مرینہ خان، جو تنہائیاں اور دھوپ کنارے جیسے کلاسک ڈراموں کے ذریعے ہر گھر کی پہچان بنیں، ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ مگر اس بار وجہ کوئی نیا پروجیکٹ نہیں بلکہ ان کی وہ حیران کن طبی کہانی ہے جو انہوں نے پہلی بار سامنے لائی ہے۔ مرینہ خان نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے سنہرے دور میں انہیں فیشل پرالسس جیسی خوفناک بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بیماری نے ان کے چہرے کے ایک حصے کو مفلوج کر دیا تھا، مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انہوں نے کبھی اسے اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔ نہ وہ کیمرے سے دور ہوئیں، نہ زندگی سے۔ مرینہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ایک خاندانی شادی میں ایک بزرگ نے انہیں تنبیہ کی کہ اسٹیج کے قریب مت جانا، ورنہ دلہا سمجھے گا کہ وہ اسے آنکھ مار رہی ہیں۔ اس مزاحیہ جملے نے اس مشکل وقت میں بھی انہیں ہنسنے کی ہمت دی اور وہ اسی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں۔ یہ وہی مرینہ خان ہیں جنہیں لوگ نہ صرف ان کی باکمال اداکاری بلکہ ان کی وقار، سادگی اور ہمت کے لیے بھی پسند کرتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے ہدایاتکاری کا آغاز کیا اور دستک اور پردیس جیسے سماجی موضوعات پر بننے والے ڈرامے ڈائریکٹ کیے۔ مرینہ خان کی یہ کہانی اس بات کی زندہ مثال ہے کہ شہرت، خوف یا تنقید کبھی بھی کسی مضبوط عورت کے قدم نہیں روک سکتے۔ اور یہی مضبوطی آج بھی انہیں لاکھوں دلوں کی پسند بنائے ہوئے ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس عمر میں نانیاں دادیاں اللہ کو یاد کرتی ہیں۔۔ بشریٰ انصاری کا ماڈرن انداز ! ویڈیو دیکھ کر عوام چپ نہ رہ سکی

اوور ایکٹنگ دیکھ کر فلم کے پیسے ضائع۔۔ نیلوفر میں ماہرہ خان نے رو کر سب کے آنسو نکال دیے ، ویڈیو

میری بیٹی بہت ہمت والی ہے لیکن ایمان۔۔ رجب بٹ کی ماں نے بہو کے لئے ایسا کیا کہہ دیا جو لوگ برداشت نہ کرسکے؟

کیا سنی دیول باپ کی کروڑوں کی جائیداد میں سوتیلی بہنوں کو حصہ نہیں دیں گے؟ قریبی عزیز کا انکشاف

ٹپ دینے سے آپ غریب نہیں ہوجائیں گی۔۔ ندا یاسر کو فوڈ رائیڈرز سے متعلق بیان دینا بھاری کیوں پڑگیا؟

فلم دھورندھر پر میجر موہت اور چوہدری اسلم کے خاندانوں کو اعتراض: ’سنجے دت ان کے پسندیدہ اداکار تھے‘

چہرہ ایک جانب سے لٹک گیا تھا اور۔۔ مرینہ خان کو کیا بیماری تھی؟ پہلی بار بول پڑیں

بچپن سے ہی ہیروئین۔۔ کیا آپ وائرل کلپ میں موجود اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

کوئی ماں بھی بچے کو اتنا کنٹرول نہیں کرتی۔۔ ڈاکٹر نبیحہ گاڑی کی کون سی سیٹ پر بیٹھتی ہیں؟ نئی منطق پر صارفین کے تبصرے

بھارت سے بہت آفرز آئیں لیکن۔۔ ہر ہفتے کتنے لاکھ کماتی ہیں؟ عائشہ اظہر کی گفتگو

ماں نے پیسوں کی خاطر۔۔ منفی کرداروں کے لئے مشہور اداکارہ نے حقیقی زندگی میں کیا کچھ جھیلا؟

بینظیر کی تصویر کے آگے رحمان ڈکیت کی تقریر؟ چوہدری اسلم کی بیوہ نے دھریندر بنانے والوں کے بخیے ادھیڑ دیے

دانت ٹوٹ گئے اور۔۔ سر پر دوپٹہ کیوں نہیں لیتیں؟ ڈاکٹر نبیحہ کے قصہ سنانے پر صارفین پریشان

ہر مرد ہیما کو مجھ پر ترجیح دیتا۔۔ دھرمیندر کی بے وفائی اور دوسری شادی ! پہلی بیوی نے کس طرح ساتھ نبھایا؟

میرے گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے اور۔۔ فیشن شو میں واک پر اتنی بے عزتی ! متھیرا پھٹ پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی