پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین سائیکل ریس کا انعقاد


پاک فوج اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے شولا اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں خواتین کی سائیکل ریس کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ ریس کا ٹریک 5.9 کلومیٹر پر مشتمل تھا، جسے شرکا نے پرکشش اور چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے اپنی سائیکلنگ مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا۔ ریس کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ سب سے کم عمر اور معمر شرکا کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی خصوصی انعامات رکھے گئے۔ تقریب میں شریک خواتین نے بلوچستان میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر پاک فوج کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سائیکل ریس جیسے ایونٹس نہ صرف خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ انہیں مزید آگے بڑھنے کا مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ شرکا نے بلوچستان میں ایسے مزید کھیلوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی ترقی میں بلوچ خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے شاداب خان کو کیا خوشخبری سنادی؟

کیا 35 ویں قومی گیمز کا انعقاد کچرے کے ڈھیر پر ہوگا؟ کھلاڑی اور آفیشلز پریشان

پاکستان کو اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست، آسٹریلیا جیت گیا

’سنگتروں اور سیب کا موازنہ‘: روہت شرما اور شاہد آفریدی کے چھکوں پر بحث کیوں ہو رہی ہے؟

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح مؤقف آگیا

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کو تیار ہے، سلمان علی آغا

پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین سائیکل ریس کا انعقاد

پاکستانی ایتھلیٹس نے ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں تین برونز میڈلز جیت لیے

پاکستان کی ٹرائی سیریز میں فتح مگر سوشل میڈیا پر فاف ڈو پلیسی کے چرچے کیوں؟

ایران کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ، وجہ کیا بنی؟

14 سال بعد فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، پی ایس ایل میں دھوم مچانے کا اعلان

پاکستان کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے، سری لنکن کپتان کا اظہارِ تشکر

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی