نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی


نیپا فلائی اوور کے قریب گلشن اقبال میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش مل گئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نالے سے ملی ہے جسے واقعے سے ایک کلو میٹر دور نالے سے تلاش کیا گیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ شب ایک دل خراش واقعہ سامنے آیا جہاں انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی نے ایک کم سن بچے کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔ گلشن اقبال نیپا پل کے قریب معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے تین سالہ ابراہیم کھلے گٹر میں گرنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد جب ریسکیو ٹیموں نے کارروائی شروع کی تو ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مشینری فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث آپریشن میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ایدھی بحری سروس کے رضاکار موقع پر پہنچے اور بچے کی تلاش کا آغاز کردیا۔ اس دوران معصوم ابراہیم کی ماں وہاں کھڑی چیختی رہی، اپنے بچے کی زندگی کے لیے فریاد کرتی رہی، لیکن بے بسی کے سوا اس کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق یہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ شاپنگ کے بعد باہر نکلا ہی تھا کہ اچانک والدین کا ہاتھ چھڑا کر بھاگ گیا۔ قریب ہی ایک مین ہول موجود تھا جسے صرف گتے سے بند کیا گیا تھا۔ جیسے ہی بچہ اس پر چڑھا، وہ کمزور گتہ ٹوٹ گیا اور بچہ سیدھا گہرے گٹر میں جا گرا۔ بچے کے والد نبیل نے بتایا کہ وہ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ہیں اور اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ خریداری کے لیے نیپا شاپنگ مال آئے تھے۔ جب وہ واپس نکلے تو ان کا بیٹا ہاتھ چھڑا کر بھاگا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے گٹر میں جا گرا۔ والد کے مطابق ان کی موٹر سائیکل اسی گٹر کے قریب کھڑی تھی جبکہ مین ہول پر مناسب ڈھکن سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔ @@3827627@@ انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم ان کا واحد بیٹا تھا اور صرف تین سال کا تھا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے کڑا وقت ہے لیکن تلاش کا عمل جاری ہے۔ بچے کے دادا نے میڈیا سے گفتگو میں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ فیس تو لی جاتی ہے مگر گٹر کے ڈھکن لگانے کی کسی کو فکر نہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب سے اپیل کی کہ ابراہیم کو اپنا بچہ سمجھ کر فوری ریسکیو کارروائی تیز کی جائے۔ واقعے کے بعد شہریوں میں غم و غصہ بھڑک اٹھا اور نیپا چورنگی پر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی جس کے باعث نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والا راستہ بند ہوگیا۔ جامعہ کراچی اور گلشن چورنگی کی طرف جانے والی سڑکیں بھی ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں، جس سے علاقے میں شدید بد نظمی پیدا ہوگئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قائد آباد میں گیس بھرواتے ہوئے کار میں آگ بھڑک اٹھی، پورا خاندان جل گیا

نوکُنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی: ’یہ ایک خوفناک رات تھی‘

سرداروں کے مطالبے اور جناح کے وعدے، جب قبائلی علاقوں کو انڈیا کی بجائے پاکستان میں شامل کیا گیا

زہریلے مینڈکوں کا شکار کرنے والا سانپ موت کو چکما کیسے دیتا ہے؟

18 سال پرانی شوگر… صرف 3 دن میں مکمل شکست!

وہ خاتون جس نے بوائے فرینڈ کے قتل کے بعد اُس کی ’لاش سے شادی‘ کی: ’میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے‘

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس ہر جمعہ کو منعقد کرنے کا فیصلہ

عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

فیلڈ مارشل سے مصری وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

نہرو پر پتھراؤ اور جناح کا استقبال، جب قبائل نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا

پولیس والوں نے تھپڑ مارے اور.. ننھے ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کے سنگین انکشافات

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا‘

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا، بہت مشکل وقت ہے‘

نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی