ٹی شرٹ میں چھپا خفیہ کیمرا اور مقناطیسی آلہ: جوئے میں 22 کروڑ روپے جیتنے والا جوڑا کیسے پکڑا گیا؟


قزاقستان سے تعلق رکھنے والے علیشیری کھوجا اسرائیلوو اور ان کی اہلیہ دلنوزا اسرائیلوو بظاہر ایک عام سا جوڑا دکھائی دیتے تھے۔ لیکن جب انھوں نے آسٹریلیا میں صرف ایک ہی کیسینو (یعنی جوا خانہ) میں تقریبا پونے آٹھ لاکھ امریکی ڈالر جیتے تو یہ اچنبھے کی بات تھی۔ پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ رقم تقریبا 22 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔اب یہ دونوں پولیس کی حراست میں ہیں۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ انھوں نے یہ رقم فراڈ سے جیتی جس میں ٹی شرٹ میں چھپے ہوئے ایک خفیہ کیمرے اور کانوں میں پہنے ہوئے آلے کی مدد حاصل کی گئی تھی۔آسٹریلیا میں نیو ساوتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب سڈنی میں واقع ایک کیسینو کے عملے نے دیکھا کہ 36 سالہ دلنوزا نے مکی ماؤس نامی کارٹون کردار والی جو ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اس میں ایک نہایت چھوٹا اور خفیہ کیمرا نصب تھا۔اس کے بعد انھیں اور ان کے 44 سالہ شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بعد میں ان کی تلاشی لی تو مذید انکشافات ہوئے۔ پولیس کے مطابق ان کی تحویل سے مبینہ طور پر مقناطیسی آلے اور فون کے ساتھ نصب شیشہ بھی برآمد ہوا جو جوئے میں فراڈ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اب پولیس نے ان پر بے ایمانی سے معاشی فائدہ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور دونوں پولیس کی حراست میں ہیں۔پولیس کے مطابق یہ جوڑا اکتوبر میں قزاقستان سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچا تھا اور پہلے ہی دن انھوں نے متعلقہ کیسینو کی رکنیت کے لیے درخواست دے دی تھی۔ پولیس کے مطابق اگلے ہفتوں کے دوران وہ متعدد بار کیسینو گئے اور مجموعی طور پر پونے آٹھ لاکھ امریکی ڈالر جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ اتنی قلیل مدت میں اتنی زیادہ رقم جیتنے کی وجہ سے ہی عملے کو ان پر شک ہوا اور گزشتہ جمعرات کو انھیں پکڑ لیا گیا۔60 ارب کا فراڈ کرنے والا مفرور ملزم جو وائی فائی کی وجہ سے پکڑا گیا90 ہزار کیمروں کی مدد سے قائم کیا گیا طالبان کا نگرانی کا نظام جس کی مدد سے کابل کے 60 لاکھ شہریوں پر نظر رکھی جاتی ہےکچے کے ڈاکوؤں کی اغوا برائے تاوان کی وارداتیں اور پولیس پر سوالات: ’دس لاکھ ایس ایچ او کے بتائے بندے کو دیے اور مغوی واپس آ گیا‘یوٹیوبر کے والد کا اغوا اور ’تاوان کی رقم کے ساتھ فرار‘ ہوتے ملزمان کی ہلاکت کا تنازع: پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوئی؟پولیس کا دعویٰ ہے کہ جاسوسی کے آلات ان کے موبائل فون سے جڑے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ کسی بھی ایسی میز پر، جہاں جوا کھیلا جا رہا ہوتا تھا، سب کچھ دیکھ سکتے تھے۔ پولیس کے مطابق کانوں میں پہنے ہوئے آلے کی مدد سے وہ مبینہ طور پر ایک دوسرے کو بتاتے تھے کہ کس وقت شرط لگانی چاہیے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ کیسینو کے قریب ان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران تقریبا دو ہزار برطانوی پاؤنڈ اور زیوارت بھی ملے۔جمعے کے دن، پولیس کے مطابق، جوڑے جو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ آسٹریلوی اخبار گارڈین آسٹریلیا کے مطابق علیشیری کھوجا کی اگلی پیشی 11 دسمبر کو ہو گی جبکہ ان کی اہلیہ کو آئندہ سال فروری میں عدالت میں پیش ہونا ہے۔’سرکاری ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے چار ارب کا لین دین‘: پاکستانی والدین میڈیکل کالجوں میں داخلے کے مبینہ فراڈ کا شکار کیسے ہوئے؟ڈکی بھائی کے اہلخانہ اور آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے رشوت لینے کے الزامات: این سی سی آئی اے کے زیرِ حراست اہلکاروں سے کروڑوں روپے برآمد کرنے کا دعویٰایکسرے ٹیبل، ہائی ٹیک گلاسز اور خفیہ اشارے جن سے ایک پوکر سکیم میں ’لاکھوں ڈالر‘ ہتھیائے گئےپب جی گیم کا جنون: لاہور میں ماں اور بھائی بہنوں کا قاتل کم عمر لڑکا جسے فرانزک شواہد کے بعد 100 سال کی سزا ہوئی’تمھیں دوبارہ کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی:‘ جب بی بی سی کو ہیک کروانے کےلیے رپورٹر کو بھاری رشوت کی پیشکش ہوئی

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پناہ گزینوں کی امریکی درخواستیں کب کھلیں گی؟ ٹرمپ نے بتا دیا

ٹیولپ صدیق: شیخ حسینہ کی بھانجی جنھیں بنگلہ دیش میں ’پلاٹ حاصل کرنے‘ کے الزام پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی

بیوی کی جان لے کر ساتھ سیلفی پوسٹ کر دی! درندہ صف شوہر نے ایسا کیوں کیا؟ بیان نے سب کو چونکا دیا

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

اسرائیل کے فوجی افسران اب اینڈرائیڈ فون استعمال نہیں کرسکیں گے

محبت کی انتہا یا پاگلپن؟ لڑکی نے محبوب کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔۔۔ اصل کہانی کیا ہے؟

بھارت میں خواتین کو تنگ کرنے سے روکنے پر جھگڑا، عالمی ایتھلیٹ قتل

ٹی شرٹ میں چھپا خفیہ کیمرا اور مقناطیسی آلہ: جوئے میں 22 کروڑ روپے جیتنے والا جوڑا کیسے پکڑا گیا؟

’آپریشن الائز ویلکم‘: افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران افغان پناہ گزین کی جانچ پڑتال کیسے کی گئی؟

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

’ہماری 20 سالہ شراکت داری کو فراموش نہ کریں‘: امیگریشن پالیسی میں سختی کے بعد افغان کمیونٹی کی ٹرمپ سے اپیل

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

ایس-400 اور سخوئی 57 طیاروں کے معاہدے: چار برس بعد پوتن کا دورۂ انڈیا جس پر امریکہ کی بھی نظریں ہوں گی

ایوی ایشن سیکیورٹی اقدامات سے سعودی ایئر لائنز کے 51 طیارے متاثر

جہیز میں ملے 31 لاکھ ٹھکرانے والے شوہر نے کیا سلوک کیا؟ دلہن نے اصلیت بتا دی ، ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی