کیا 35 ویں قومی گیمز کا انعقاد کچرے کے ڈھیر پر ہوگا؟ کھلاڑی اور آفیشلز پریشان


کراچی میں 35 ویں قومی گیمز کے انعقاد کے لیے شایان شان تیاریاں کی گئی ہیں لیکن گیمز کا ایک وینیو ایسا ہے جہاں پر ایتھلیٹس اور آفیشلز کو سانس لینا مشکل ہو رہی ہے۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر دو میں سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں قومی گیمز کے تین دسمبر سے کافی مقابلے منعقد کیے جائیں گے مگر ایتھلیٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے کمپلیکس کے ارد گرد جو کوڑا کچرہ اور گندگی، جراثیم وغیرہ پھیلے ہوئے ہیں اس کو صاف کیا جائے۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ کمپلیکس کے ارد گرد کوڑے کا انبار لگا ہوا ہے، کیونکہ یہ گاربیج ڈمپنگ گراؤنڈ ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر اسپورٹس حاجرہ نواز نے کہا کہ کہ کمپلیکس حالانکہ رہائشی علاقے میں ہے لیکن اس کوڑے وغیرہ کی وجہ سے پورے ماحول میں بدبو پھیلی ہوئی ہے اور ماحول بھی صحت کے لیے صحیح نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ متعلقہ حکام کو اس مسئلے کے بارے میں بتا چکی ہیں لیکن بجائے اس کے کہ صفائی کی جائے پچھلے کچھ دنوں سے اور زیادہ کوڑا لا کے ڈالا جا رہا ہے جس سے جو ایتھلیٹس اور ان کے آفیشلز کمپلیکس میں اپنے کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں ان کے لیے سانس بھی لینا مشکل ہے۔ یاد رہے کہ قومی گیمز کراچی میں 18 سال بعد منعقد ہو رہے ہیں اور صوبائی حکومت نے بھی ان کی کامیابی سے انعقاد پر بہت زور دیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے شاداب خان کو کیا خوشخبری سنادی؟

کیا 35 ویں قومی گیمز کا انعقاد کچرے کے ڈھیر پر ہوگا؟ کھلاڑی اور آفیشلز پریشان

پاکستان کو اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست، آسٹریلیا جیت گیا

’سنگتروں اور سیب کا موازنہ‘: روہت شرما اور شاہد آفریدی کے چھکوں پر بحث کیوں ہو رہی ہے؟

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح مؤقف آگیا

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کو تیار ہے، سلمان علی آغا

پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین سائیکل ریس کا انعقاد

پاکستانی ایتھلیٹس نے ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں تین برونز میڈلز جیت لیے

پاکستان کی ٹرائی سیریز میں فتح مگر سوشل میڈیا پر فاف ڈو پلیسی کے چرچے کیوں؟

ایران کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ، وجہ کیا بنی؟

14 سال بعد فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، پی ایس ایل میں دھوم مچانے کا اعلان

پاکستان کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے، سری لنکن کپتان کا اظہارِ تشکر

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی