ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح مؤقف آگیا


بھارت کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لے رہے۔ بھارتی میڈیا میں پچھلے چند دنوں سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے کے ارادے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، مگر کوہلی نے گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 135 رنز کرنے اور اپنی ٹیم کو جیت دلانے کے بعد واضح کردیا کہ وہ فی الحال صرف ون ڈے کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ مگر کوہلی کے زوردار اننگز اور ایک اور سابق کپتان روہت شرما کی نصف سینچری نے بھارتی کرکٹ میں مزید افواہ کا بازار گرم کردیا ہے کہ شاید اسی وجہ سے بی سی سی آئی نے اسی ہفتے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کو ایک میٹنگ کے لیے بلایا۔ اس میٹنگ کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ ساؤتھ افریقہ سے ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارنے کے بعد گمبھیر اور اگرکار پر الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ یہ اپنے من پسند کھلاڑی کو کھلا رہے ہیں اور سینئر کھلاڑیوں کو یہ ٹیم میں نہیں رکھنا چاہتا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی گرم ہے کہ اس وقت کوہلی اور روہت دونوں کے تعلقات گمبیر کے ساتھ سرد ہیں۔ یاد رہے کہ روہت اور ویرات نے 2027 میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا ارادہ بتا دیا ہے اور اس کے بعد گمبھیر اور اگرکار کی طرف سے کوئی زیادہ مثبت رد عمل سامنے نہیں آیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے شاداب خان کو کیا خوشخبری سنادی؟

کیا 35 ویں قومی گیمز کا انعقاد کچرے کے ڈھیر پر ہوگا؟ کھلاڑی اور آفیشلز پریشان

پاکستان کو اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست، آسٹریلیا جیت گیا

’سنگتروں اور سیب کا موازنہ‘: روہت شرما اور شاہد آفریدی کے چھکوں پر بحث کیوں ہو رہی ہے؟

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح مؤقف آگیا

سعودی عرب میں خواتین کی کرکٹ لیگ اور ہزاروں پاؤنڈ تنخواہیں مگر بعض غیر ملکی کھلاڑی مخمصے میں

گوتم گھمبیر کا قصور، خراب پچز یا ناقص سلیکشن: ’ناقابلِ تسخیر‘ سمجھے جانے والی انڈین ٹیسٹ ٹیم اپنے ہی گھر میں بار بار کیوں ہار رہی ہے؟

قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کو تیار ہے، سلمان علی آغا

پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں خواتین سائیکل ریس کا انعقاد

پاکستانی ایتھلیٹس نے ورلڈ فٹنس چیمپئن شپ میں تین برونز میڈلز جیت لیے

پاکستان کی ٹرائی سیریز میں فتح مگر سوشل میڈیا پر فاف ڈو پلیسی کے چرچے کیوں؟

ایران کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ، وجہ کیا بنی؟

14 سال بعد فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، پی ایس ایل میں دھوم مچانے کا اعلان

پاکستان کی مہمان نوازی نے دل جیت لیے، سری لنکن کپتان کا اظہارِ تشکر

پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی