رات کو فون اٹھا لیتے تو آج بچہ زندہ ہوتا۔۔ گٹر کا ڈھکن اور سرکاری مشینری دونوں غائب ! سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال کھڑے ہوگئے


گلشن اقبال نیپا چورنگی پر تین سالہ ابراہیم کی زندگی ایک کھلے مین ہول نے نگل لی، اور تقریباً پندرہ گھنٹے کی بے بسی کے بعد اس کی لاش نالے سے برآمد ہوئی۔ یہ سانحہ صرف ایک گھر کا نہیں ٹوٹا، پورا شہر، پوری سیاست اور سوشل میڈیا اس غفلت پر لرز اٹھا۔ اتوار کی رات والدین معمول کی خریداری کے لیے اسٹور پہنچے تھے، لیکن چند لمحوں کی بھاگ دوڑ نے ان کا واحد بیٹا ان کی نظروں کے سامنے اندھیرے میں چھین لیا۔ ریسکیو ٹیموں کا آنا جانا، کسی محکمے کا بروقت ردعمل نہ دینا، اور مشینری کا نہ ملنا اس بے حسی کو مزید کھول کر سامنے لے آیا۔ Very sad and unfortunate incident of a 4yr old child drown in a open manhole in Gulshan iqbal Karachi , its the responsibility of Town administration and also the Karachi Administration , responsible must be taken to task and parents should register an FIR against the…— Nabil Gabol (@Nabilgabol) November 30, 2025 اس واقعے نے راتوں رات سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے انتظامی ڈھانچے کو شدید تنقید کے گھیرے میں ڈال دیا۔ سوشل میڈیا سے لے کر سیاسی حلقوں تک ہر طرف غصہ نظر آیا۔ مفتاح اسماعیل نے اسے حکومت کی کھلی ناکامی قرار دیا، جبکہ عالمگیر خان نے شہر کو موئن جو دڑو جیسی حالت میں چھوڑنے کا طعنہ دیا۔ جماعت اسلامی کے منعم ظفر نے سوال اٹھایا کہ اختیارات کا دعویٰ کرنے والے صرف ڈھکن بھی فراہم نہیں کرسکے۔ دوسری طرف خاندان پوری رات دفاتر، فون نمبرز اور افسران کے درمیان مدد کی تلاش میں ٹھوکریں کھاتے رہے، لیکن کوئی دروازہ کھلنے کے بجائے بند ہوتا گیا۔ دادا کا کہنا تھا کہ ہر محکمہ کال سن کر خاموش ہو جاتا، یہاں تک کہ میئر کراچی کا فون بھی بند ملا۔ بچے کے دادا نے مزید بتایا کہ اگر ریسکیو آپریشن رات میں شروع کیا جاتا تو شاید ابراہیم آج زندہ ہوتا۔ صبح ایک خبر سماعتوں سے گزری کہ کراچی میں تین سال کا بچہ "مین ھول" کا ڈھکن ناں ہونے کے باعث گٹر میں گرگیا تاحال تلاش جاری لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی مشینری منگوا کر تلاش کا کام شروع کیا کسی حکومتی ادارے یا ریسکیو والوں کے پاس مشینری نہی تھی۔مسلسل چھوتھا دور حکومت ہے کراچی…— Ahsan Bukhari (@ahsanbukhari470) December 1, 2025 پورا پاکستان اس دل سوز منظر کو دیکھ کر جل اٹھا، خاص طور پر وہ ویڈیو جس میں ابراہیم کی ماں سڑک پر بے بسی سے دہائی دے رہی تھی کہ کوئی اس کے بچے کو نکال لے۔ معید پیرزادہ نے اس پر تبصرہ کیا کہ پورا ملک ایک بڑے مین ہول جیسا بن چکا ہے، جبکہ دیگر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے اس حادثے کو غفلت پر مبنی قتل قرار دیا۔ کراچی کی پہلے سے بگڑتی حالت پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ شہر میں لاقانونیت، ٹوٹ پھوٹ، گندگی، جرائم اور بے ہنگم منصوبوں نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پورا ملک ہی Main Hole بن چکا ہے! اللہ اس بیچاری ماں کی مدد کرے! https://t.co/ya7mXvjcwe— Moeed Pirzada (@MoeedNj) December 1, 2025 دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک برساتی نالے کا معاملہ ہے، اور ساتھ ہی دعویٰ بھی کیا کہ گزشتہ برس ہزاروں ڈھکن لگائے گئے تھے۔ تاہم استعفے کے سوال پر وہ برہم ہوگئے اور کہا کہ واقعے پر سیاست کی جارہی ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس افسوسناک حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے، مگر اس سے پہلے بھی کئی سانحات تحقیقاتی فائلوں میں دب کر رہ چکے ہیں۔ یہ سانحہ کراچی والوں کے لیے ایک اور زخم بن گیا ہے، اس شہر میں جہاں اس سال کھلے مین ہول اور برساتی نالوں نے کم از کم بیس زندگیاں نگل لی ہیں، وہاں ابراہیم کی معصوم موت نے انتظامی غفلت کی ایک اور تلخ مثال سامنے رکھ دی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قائد آباد میں گیس بھرواتے ہوئے کار میں آگ بھڑک اٹھی، پورا خاندان جل گیا

نوکُنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی: ’یہ ایک خوفناک رات تھی‘

سرداروں کے مطالبے اور جناح کے وعدے، جب قبائلی علاقوں کو انڈیا کی بجائے پاکستان میں شامل کیا گیا

زہریلے مینڈکوں کا شکار کرنے والا سانپ موت کو چکما کیسے دیتا ہے؟

18 سال پرانی شوگر… صرف 3 دن میں مکمل شکست!

وہ خاتون جس نے بوائے فرینڈ کے قتل کے بعد اُس کی ’لاش سے شادی‘ کی: ’میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے‘

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس ہر جمعہ کو منعقد کرنے کا فیصلہ

عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

فیلڈ مارشل سے مصری وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

نہرو پر پتھراؤ اور جناح کا استقبال، جب قبائل نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا

پولیس والوں نے تھپڑ مارے اور.. ننھے ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کے سنگین انکشافات

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا‘

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا، بہت مشکل وقت ہے‘

نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی