ریڈ لائن پروجیکٹ ختم کر کے پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان


امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے لہٰذا فوری طور پر اس پروجیکٹ کو بند کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن چکی ہے اور گزشتہ 15 سال میں کراچی کی تعمیر کے لیے مختص 3360 ارب روپے ضائع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میئر کراچی نے شہر کے تمام ادارے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں اور شہری غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ ختم کیا جائے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کیا جائے جس سے کراچی کے عوام کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے گلشن اقبال میں شہری کے گھر پر قبضے کی کوشش ناکام بنائی اور شہر کی زمینوں پر قبضے کے خلاف عوامی مزاحمت جاری رہے گی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے اور بچے گٹر میں گر رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے بعد ٹاؤن چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور کونسلر موجود تھے لیکن کوئی بروقت رسپانس نہیں دیا گیا حتیٰ کہ میئر مرتضیٰ وہاب کو بھی میسجز بھیجے گئے۔ منعم ظفر نے کہا کہ بی آر ٹی پروجیکٹ پانچ سال سے جاری ہے اور آئندہ چار سال بھی مکمل نہیں ہوگا، اس کے باوجود شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔ امیر جماعت اسلامی نے زور دے کر کہا کہ کراچی کے شہری لاوارث نہیں رہیں گے اور شہر میں قبضہ اور بدانتظامی کے خلاف عوامی تعاون سے بھرپور مزاحمت جاری رہے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قائد آباد میں گیس بھرواتے ہوئے کار میں آگ بھڑک اٹھی، پورا خاندان جل گیا

نوکُنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی: ’یہ ایک خوفناک رات تھی‘

سرداروں کے مطالبے اور جناح کے وعدے، جب قبائلی علاقوں کو انڈیا کی بجائے پاکستان میں شامل کیا گیا

زہریلے مینڈکوں کا شکار کرنے والا سانپ موت کو چکما کیسے دیتا ہے؟

18 سال پرانی شوگر… صرف 3 دن میں مکمل شکست!

وہ خاتون جس نے بوائے فرینڈ کے قتل کے بعد اُس کی ’لاش سے شادی‘ کی: ’میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے‘

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس ہر جمعہ کو منعقد کرنے کا فیصلہ

عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

فیلڈ مارشل سے مصری وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

نہرو پر پتھراؤ اور جناح کا استقبال، جب قبائل نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا

پولیس والوں نے تھپڑ مارے اور.. ننھے ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کے سنگین انکشافات

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا‘

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا، بہت مشکل وقت ہے‘

نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی