وہ خاتون جس نے بوائے فرینڈ کے قتل کے بعد اُس کی ’لاش سے شادی‘ کی: ’میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے‘


BBC’میرا بوائے فرینڈ مر کر بھی جیت گیا اور میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے۔‘یہ کہنا ہے انڈین ریاست مہاراشٹرا کے شہر اندیڑ کی رہائشی 21 سالہ اچل مامیدوار کا جنھوں نے مبینہ طور پر اپنے اہلخانہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے اپنے بوائے فرینڈ کی ’لاش کے ساتھشادی‘ کر کے اسی کے گھر پر رہنے کا انوکھا فیصلہ کیا ہے۔ اندیڑ شہر میں اس قتل کی واردات نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے قتل کے بعد پیش آنے والے واقعات کے بعد صدمے کا اظہار کیا ہے۔20 سالہ سکشم اور 21 سالہ اچل کے درمیان تین برس سے مراسم تھے تاہم اچل کے گھر والے اس تعلق کے سخت مخالف تھے۔ BBC20 سالہ سکشم اور 21 سالہ اچل کے درمیان تین برس سے مراسم تھے تاہم اچل کے گھر والے اس تعلق کے سخت مخالف تھےسکشم کے قتل کے بعد اچل نے یہ فیصلہ کیا کہ اب وہ سکشم کے گھر پر ہی رہیں گی اور اس دوران شادی کی چند روایتی رسموں کو بھی ادا کیا گیا۔اچل کہتی ہیں کہ ’میرے گھر والوں نے اس وجہ سے اس رشتے کی مخالفت کی کیونکہ ہم دونوں مختلف ذاتوں سے تعلق رکھتے تھے۔‘ اچل نے میڈیا کو بتایا کہ ’سکشم کچھ عرصہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا اور اس کے بعد اسے میرے گھر والوں کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔‘ مبینہ طور پر جمعرات کی شام تقریباً پونے چھبجے اچل کے گھر والوں نے سکشم پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اچل کے والد اور بھائیوں سکشم کو گولی ماری اور پھر اسے شدید ضرب لگا کر ہلاک کر دیا۔قتل کے بعد شوہر کو کچن میں دفنا کر خاتون دو ماہ تک وہیں کھانا بناتی رہیشادی کے دن ’دلہن‘ کا قتل، خون آلود پائپ اور ہتھیلی پر لکھا ہوا مبینہ قاتل ’ساجن‘ کا نام19 بچوں اور خواتین کے قتل، ریپ اور آدم خوری پر سزائے موت پانے والا ملزم 20 برس بعد کیسے رہا ہوا؟’تم نے میرے ساتھ رشتہ کرنے سے انکار کیوں کیا‘: 24 سالہ لڑکی کی خودکشی کا معاملہ قتل کے مقدمے میں کیسے بدلا؟’قتل سے پہلے دھمکی‘قتل سے دو گھنٹے قبل اچل کی ماں سکشم کے گھر گئی تھیں اور اسے دھمکی دی تھی۔ متوفی کے اہلخانہ نے اس کی اطلاعپولیس کو دے دی ہے۔اچل نے میڈیا کو بتایا: ’سکشم اور میں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے۔ لیکن، میرے گھر والوں نے یہ بات قبول نہیں کی۔‘ ان کا دعویٰ ہے کہ ’سکشم کے جیل سے رہا ہونے کے بعد ہی اسے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ مجھے دھمکیاں بھی دی گئیں۔ میرے والدین اور بھائیوں کو پھانسی پر لٹکا دو۔ یہ قتل ذات پات اور نفرت کی وجہ سے کیا گیا تھا۔‘اچل نے مزید کہا کہ ’سکشم اب نہیں رہے، لیکن میں پھر بھی اس سے پیار کرتی ہوں۔ میں اس کے گھر ہی رہوں گی۔‘سکشم کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اچل کے والد سمیت چھ لوگوں کے خلاف قتل اور تشدد کا مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان کو صرف 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔اچل کی ماں، باپ اور بھائی، سبھی زیر حراست ہیں۔ بی بی سی مراٹھی نے ملزم کے اہلخانہ یا وکلاء سے بیان لینے کی کوشش کی لیکن وہ ابھی تک دستیاب نہیں ہو سکے۔ اچل نے کہا کہ ’میرے والد اور میرے بھائی اسے مار کر بھی ہار گئے ہیں جبکہ سکشم مر کر بھی جیت گیا ہے۔ کیونکہ ہماری محبت ابھی تک زندہ ہے۔‘اُن کا کہنا تھا کہ ’میری گذشتہ تین برس سے سکشم کے ساتھ دوستی تھی۔‘انچل کہتی ہیں کہ ’میرے والد کہتے تھے کہ تم کسی اور سے بات کر سکتی ہو، میں تمھاری شادی کر دوں گا، لیکن اس سے بات کرنا بند کرو۔‘پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کیا کہتی ہے؟ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت شندے کے مطابق اس معاملے میں تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مجموعی طور پر چھ ملزمان زیرِ حراست ہیں۔’مجھے اس کی ذات پات سے کوئی مطلب نہیں تھا‘ایم بی اے کی طالبہ کا 15 سال پرانا ریپ اور قتل کا معمہ جو ایک دوسرے قتل کی تفتیش کے دوران حل ہواقتل کے بعد شوہر کو کچن میں دفنا کر خاتون دو ماہ تک وہیں کھانا بناتی رہی’تم نے میرے ساتھ رشتہ کرنے سے انکار کیوں کیا‘: 24 سالہ لڑکی کی خودکشی کا معاملہ قتل کے مقدمے میں کیسے بدلا؟19 بچوں اور خواتین کے قتل، ریپ اور آدم خوری پر سزائے موت پانے والا ملزم 20 برس بعد کیسے رہا ہوا؟شادی کے دن ’دلہن‘ کا قتل، خون آلود پائپ اور ہتھیلی پر لکھا ہوا مبینہ قاتل ’ساجن‘ کا نام

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قائد آباد میں گیس بھرواتے ہوئے کار میں آگ بھڑک اٹھی، پورا خاندان جل گیا

نوکُنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی: ’یہ ایک خوفناک رات تھی‘

سرداروں کے مطالبے اور جناح کے وعدے، جب قبائلی علاقوں کو انڈیا کی بجائے پاکستان میں شامل کیا گیا

زہریلے مینڈکوں کا شکار کرنے والا سانپ موت کو چکما کیسے دیتا ہے؟

18 سال پرانی شوگر… صرف 3 دن میں مکمل شکست!

وہ خاتون جس نے بوائے فرینڈ کے قتل کے بعد اُس کی ’لاش سے شادی‘ کی: ’میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے‘

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس ہر جمعہ کو منعقد کرنے کا فیصلہ

عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

فیلڈ مارشل سے مصری وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

نہرو پر پتھراؤ اور جناح کا استقبال، جب قبائل نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا

پولیس والوں نے تھپڑ مارے اور.. ننھے ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کے سنگین انکشافات

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا‘

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا، بہت مشکل وقت ہے‘

نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی