حلیم عادل شیخ کی وفاقی اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید


پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیال، پی ایس 9 شکارپور پر پی ٹی آئی کے امیدوار آغا امتیاز، آغا رسلان، محمد علی بلوچ، معظم خان، فاروق کورائی، باثر علی خان و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ شب گلشن اقبال میں تین سال بچہ گٹر میں گرگیا، والدین شاپنگ کرانے گئے، پیپلز پارٹی کی نااہلی کی وجہ سے گٹر میں گرا، پندرہ گھنٹے بعد معصوم بچے کی لاش ملی۔ انھوں نے کہا کہ 30 ہزار ارب روپے سندھ حکومت کو ملے، انھوں نے میئر کراچی، سندھ حکومت سے سوال کیا کہ گٹروں کے دھکن نہیں، معصوم بچے کی جان چکی گئی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ انھوں نے کہا کہ میں اس بچے کا مقدمہ عوامی عدالت میں رکھتا ہوں، بلاول بھٹو وزیرِ اعلیٰ، میئر کراچی جواب دو، اربوں روپے یہ شہر ٹیکس دیتا ہے لیکن گٹروں کے دھکن نہیں، ہم کورٹ جائیں گے، جواب مانگیں گے، کراچی سے ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا، جماعت اسلامی کو بھی ہمارا مینڈیٹ دیا گیا، یہ شہر ہمارا ہے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں، جھوٹے کیسز میں سزائیں سنائیں گئیں، عمران خان 850 دن سے قید ہیں جبکہ انہیں 14 سال کی سزا سنائی گئی ہے، بشریٰ بی بی 586 دن سے قید ہیں، شاہ محمود قریشی 840 دن سے قید ہیں، یاسمین راشد 940 دن قید، تیس سال سزا اور دیگر رہنماؤں کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا، اس کے باوجود ہری پور میں دھاندلی کی گئی، فارم 45 کی بنیاد پر پی ٹی آئی امیدوار شہرناز عمر ایوب 25,000 سے زائد ووٹوں سے جیتی تھیں۔ فارم 47 میں نتائج الٹ کر 43,776 ووٹوں سے PML-N امیدوار کو جتوا دیا۔ یعنی تقریباً 70 ہزار ووٹوں کا جعلی فرق پیدا کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری سندھ ڈاکٹر مسرور سیال نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن کا کردار بدترین رہا ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے فارم 45 کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اگر شفاف الیکشن ہوتا تو شکار پور میں بھی جیت کر دکھاتے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں کئی معصوم بچے گٹروں میں گرچکے ہیں، شہری ٹینکرز کی زد میں مارے جارہے ہیں، حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہونے والے مرنے والوں کا مقدمہ حکومت پر کیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قائد آباد میں گیس بھرواتے ہوئے کار میں آگ بھڑک اٹھی، پورا خاندان جل گیا

نوکُنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی: ’یہ ایک خوفناک رات تھی‘

سرداروں کے مطالبے اور جناح کے وعدے، جب قبائلی علاقوں کو انڈیا کی بجائے پاکستان میں شامل کیا گیا

زہریلے مینڈکوں کا شکار کرنے والا سانپ موت کو چکما کیسے دیتا ہے؟

18 سال پرانی شوگر… صرف 3 دن میں مکمل شکست!

وہ خاتون جس نے بوائے فرینڈ کے قتل کے بعد اُس کی ’لاش سے شادی‘ کی: ’میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے‘

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس ہر جمعہ کو منعقد کرنے کا فیصلہ

عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

فیلڈ مارشل سے مصری وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

نہرو پر پتھراؤ اور جناح کا استقبال، جب قبائل نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا

پولیس والوں نے تھپڑ مارے اور.. ننھے ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کے سنگین انکشافات

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا‘

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا، بہت مشکل وقت ہے‘

نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی