شاہراہوں پر خواتین کے لیے واش رومز فراہم کرنے کا مطالبہ، ہائی کورٹ میں درخواست دائر


بلوچستان کی طویل اور دور دراز شاہراہوں پر خواتین کے لیے محفوظ اور معیاری عوامی واش رومز کی عدم فراہمی کے خلاف تین سماجی کارکن خواتین نے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست کلثوم بلوچ، سابق چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آف دی اسٹیٹس آف وومن فوزیہ شاہین اور معروف سماجی ترقیاتی ماہر ڈاکٹر قرۃالعین بختیاری کی جانب سے مشترکہ طور پر جمع کرائی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے کی اہم شاہراہوں جن میں کوئٹہ، گوادر، تربت، خضدار، سبی، لورالائی، ژوب سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں پر جینڈر حساس، محفوظ اور صاف ستھری سینیٹیشن سہولیات کی شدید کمی ہے جو خواتین کے وقار، صحت، تحفظ اور نقل و حرکت کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزاروں کے مطابق بلوچستان کے ضلعی ہیڈکوارٹرز، مارکیٹوں اور سرکاری دفاتر میں بھی خواتین کے لیے الگ اور قابلِ استعمال واش رومز کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ کلثوم بلوچ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ صرف تکلیف کا نہیں بلکہ خواتین کی صحت اور روزمرہ زندگی کو براہ راست متاثر کرنے والا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفر کے دوران خواتین پانی پینے سے گریز کرتی ہیں جس کے نتیجے میں انفیکشنز اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ فوزیہ شاہین نے بھی اس مسئلے کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ نہ شاہراہوں پر اور نہ ہی سرکاری دفاتر میں خواتین کے لیے مناسب واش رومز کی سہولت موجود ہے جس سے انہیں روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ ان کے مطابق خواتین دفاتر میں بھی بعض اوقات پانی پینے سے گریز کرتی ہیں تاکہ غیرمحفوظ یا غیرموجود سہولت کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

نوکُنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی: ’یہ ایک خوفناک رات تھی‘

سرداروں کے مطالبے اور جناح کے وعدے، جب قبائلی علاقوں کو انڈیا کی بجائے پاکستان میں شامل کیا گیا

این ایف سی تنازع اب طلبہ کے سامنے۔۔۔وفاق اور صوبے کی مالی لڑائی کی حقیقتیں کھلیں گی

نہرو پر پتھراؤ اور جناح کا استقبال، جب قبائل نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا‘

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا، بہت مشکل وقت ہے‘

شاہراہوں پر خواتین کے لیے واش رومز فراہم کرنے کا مطالبہ، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

چیف آف ڈیفینس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور قیاس آرائیاں: ’کہیں نہ کہیں کوئی مسئلہ ضرور ہے‘

عوامی صحت کے لیے ایڈز جیسے بڑے خطروں کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم

ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں فرنٹیئرکور کے کیمپ پر حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ: رینجرز مزید ایک سال کراچی میں تعینات رہیں گے

بلوچستان: نوکنڈی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے: وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک

پی ٹی آئی کا منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان: ’تمام پارلیمنٹیرین اڈیالہ جیل بھی جائیں گے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی