
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق شہر میں کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے یا جلوس کے انعقاد کی سختی سے اجازت نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون فوری طور پر حرکت میں آئے گا اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر کارروائی کی جائے گی۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔