پولیس والوں نے تھپڑ مارے اور.. ننھے ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کے سنگین انکشافات


"میں نے بچے کی لاش نکالی تھی، میں نے ہی انکل کو تھمائی تھی… لیکن پولیس والے مجھ پر برس پڑے۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ جب میں نے بتایا کہ میں نے ہی لاش نکالی ہے تو انہوں نے مجھے تھپڑ مارنے شروع کردیے۔" کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں تین سالہ بچے ابراہیم کی دردناک موت کے بعد ایک اور چونکا دینے والا پہلو سامنے آیا ہے۔ وہ خاکروب جس نے گندے پانی اور کیچڑ میں اتر کر بچے کی لاش نکالی، اب خود الزام اور تشدد کا نشانہ بن گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے معصوم کی لاش اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر اہلکاروں کے حوالے کی، مگر اس کے بدلے میں اسے مارپیٹ اور بدسلوکی ملی۔ علاقہ کونسلر کبیر کے مطابق جب سرکاری ادارے پوری رات گٹر لائن کا راستہ تک تلاش نہ کرسکے، تب ایک کچرا چننے والے لڑکے نے اندھیرے اور گندگی میں ہاتھ ڈال کر وہ لاش ڈھونڈی جس پر پورا ادارہ ہاتھ کھڑے کرچکا تھا۔ کونسلر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارا آپریشن پانی کاٹس اور اندازوں پر چل رہا تھا، واٹر بورڈ کو خود اپنی لائنوں کا علم نہیں تھا۔ یہ وہی ابراہیم تھا جس کی کل شام اچانک موت نے پورے شہر کو جھنجھوڑ دیا تھا۔ شاہ فیصل کالونی کی ایک فیملی شاپنگ کرکے نیپا سے واپس نکل رہی تھی کہ معصوم بچہ اپنے والد کی موٹر سائیکل کی طرف دوڑتے ہوئے کھلے مین ہول میں جا گرا۔ والد کے مطابق وہ بار بار لوگوں کو پکارتے رہے، مدد مانگتے رہے، لیکن کوئی ہاتھ بڑھانے نہ آیا۔ آخرکار انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پندرہ ہزار روپے دے کر مشینری بلائی اور تلاش کا کام شروع ہوا۔ آج جب ابراہیم کی لاش ملی تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ چند ہی گھنٹے بعد اس کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے، ہر آنکھ نم اور ہر دل تڑپتا ہوا۔ شہر کی بدانتظامی، اداروں کی بے حسی اور ایک باپ کی بے بسی نے مل کر اس سانحے کو ایک ایسا المیہ بنا دیا ہے جسے کوئی جلد نہیں بھول پائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

قائد آباد میں گیس بھرواتے ہوئے کار میں آگ بھڑک اٹھی، پورا خاندان جل گیا

نوکُنڈی میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی: ’یہ ایک خوفناک رات تھی‘

سرداروں کے مطالبے اور جناح کے وعدے، جب قبائلی علاقوں کو انڈیا کی بجائے پاکستان میں شامل کیا گیا

زہریلے مینڈکوں کا شکار کرنے والا سانپ موت کو چکما کیسے دیتا ہے؟

18 سال پرانی شوگر… صرف 3 دن میں مکمل شکست!

وہ خاتون جس نے بوائے فرینڈ کے قتل کے بعد اُس کی ’لاش سے شادی‘ کی: ’میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے‘

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس ہر جمعہ کو منعقد کرنے کا فیصلہ

عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم

فیلڈ مارشل سے مصری وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دفاعی و اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق

نہرو پر پتھراؤ اور جناح کا استقبال، جب قبائل نے پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا

پولیس والوں نے تھپڑ مارے اور.. ننھے ابراہیم کی لاش نکالنے والے خاکروب کے سنگین انکشافات

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا‘

کراچی میں مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تقریباً 15 گھنٹے بعد مل گئی: ’میری آنکھوں کے سامنے میرا بیٹا گٹر میں گرا، بہت مشکل وقت ہے‘

نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

غزہ کے بحران کو کاروبار میں بدلنے والا نوجوان جو ’ٹیپ کے بغیر‘ نوٹ مرمت کر لیتا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی