ٹرمپ ایران پر فیصلہ کن حملے کے خواہاں، اسرائیل میں دفاعی تیاریوں میں تیزی


امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف زور دار اور فیصلہ کن فوجی کارروائی کے خواہاں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ طویل جنگ کے بجائے مختصر مگر مؤثر حملے کی حکمتِ عملی پر غور کر رہی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کسی طویل تنازع سے بچتے ہوئے ایسی کارروائی چاہتے ہیں جس کے فوری اور واضح نتائج سامنے آئیں۔ اسی تناظر میں خطے میں عسکری اور سفارتی سطح پر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوری طور پر دفاعی تیاریوں کا حکم دے دیا ہے۔ شمالی اسرائیل سمیت مختلف علاقوں میں بم شیلٹرز کھول دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر الرٹ رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو توقع ہے کہ امریکا ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے سے قبل پیشگی وارننگ دے گا۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں۔ ان کے بقول معتبر ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ہلاکتیں رک گئی ہیں اور پھانسیاں نہیں ہوں گی۔ اسی دوران ٹرمپ انتظامیہ نے قطر میں واقع امریکی فوجی ایئر بیس العدید سے کچھ اہلکاروں کو نکالنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ برطانیہ نے بھی اسی امریکی فوجی اڈے سے اپنے عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے خطے میں بڑھتی کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے۔ ادھر امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران میں امن قائم ہے اور صورتِ حال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے، ورنہ وہی نتیجہ نکلے گا جو پہلے نکلا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوموں کے عزم کو بمباری سے توڑا نہیں جا سکتا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا، ایران اور اسرائیل سے آنے والے حالیہ بیانات اور اقدامات خطے میں ایک نئے ممکنہ بحران کی نشاندہی کر رہے ہیں، جس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیل کا غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل شخصیات پر اعتراض، صدر ٹرمپ کی ترکی اور مصر کے صدور کو بورڈ کا حصہ بننے کی دعوت

امریکہ سے تعلقات بگڑنے کا خوف اور مسلم دُنیا میں ساکھ کا مسئلہ: ایران کے معاملے پر اسلامی ممالک تقسیم کیوں ہیں؟

سور ذبح کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل جس کے بعد ہزاروں لوگ خاتون کے گاؤں پہنچ گئے

ایران پر حملہ خود روکا، کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، صدر ٹرمپ

سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی

’جادوئی محلول‘ بنانے کی کہانی: وہ سیکریٹری جنھوں نے اپنی غلطیوں کے سبب لاکھوں ڈالر کمائے

’طاقت کے بل پر‘ چلنے والی دنیا اور امریکہ، چین اور روس کے درمیان غلبہ حاصل کرنے کی دوڑ

’قیمتی خزانہ‘ سونپنے کے لیے ’صحیح شخص‘ کی تلاش: 20 روپے میں خریدی گئی ڈائری جو پاکستانی شاعر برطانوی خاتون کو لوٹانا چاہتے ہیں

ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں کون کون شامل ہے؟

کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی: ایک اہم گرفتاری کے بعد پولیس کو انڈین پنجاب میں مقیم ملزم کی تلاش

سلطنت عثمانیہ کے آخری سلطان جو قتل ہونے کے خوف سے اپنی جیب میں ہمیشہ پستول رکھتے تھے

سسرال میں داماد کی پہلی بار آمد پر تاریخی ضیافت، ہر کوئی حیران

انسانیت سوز واقعہ، نومولود کو بیگ میں بند کر کے سڑک پر پھینک دیا گیا

بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

’پتا نہیں میرے بچوں اور ان کی والدہ کا مستقبل کیا ہو گا‘: امریکہ کی امیگریشن ویزوں پر پابندی سے پاکستانی خاندان ذہنی کرب کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی