’بالکل حرکت مت کرنا یہ ڈھائی میٹر لمبا اژدہا ہے‘: آدھی رات کو آسٹریلوی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟


Rachel Bloorریچل کے خیال میں اژدہا کھڑکی کے راستے کمرے میں داخل ہوا اور اس کے نیچے موجود بستر پر آ گیا تھاآدھی رات کو گہری نیند میں جب اچانک ریچل بلور کی آنکھ کھلی تو سینے پر بھاری بوجھ کا احساس موجود تھا جاگنے پر انھوں نے اپنے کتے کی طرف ہاتھ بڑھایا تو اس کی جگہ خود کو ایک نرم اور رینگتی ہوئی چیز کو سہلاتے ہوئے پایا۔اسی اثنا میں بستر پر ہی موجود ان کے ساتھی نے لیمپ آن کیا اور برسبین سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کے خدشات کی تصدیق ہو گئی۔ریچل بلور نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس نے کہا، اوہ بے بی، بالکل حرکت مت کرنا یہ تقریباً ڈھائی میٹر لمبا اژدہا ہے۔‘ریچل کے مطابق یہ سن کر سب سے پہلے تو ان کے منہ سے گالی نکلی اور پھر فوراً ہی انھوں نے اپنے کتوں کو کمرے سے باہر جانے کو کہا۔’میں نے سوچا اگر میرے دالمیشینز کو پتا چل گیا کہ یہاں سانپ ہے تو پھرتباہی ہو گی۔‘کتوں کو کمرے سے باہر نکالنے اور اپنے شوہر کو ان کے پاس رہنے کی تلقین کرنے کے بعد ریچل نے احتیاط سے خود باہر نکالنے کی کوشش شروع کی۔’میں بس کمبل کے نیچے سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھی۔۔۔ ساتھ ہی یہ سوچ بھی رہی تھی ’کیا یہ واقعی ہو رہا ہے؟ یہ بہت عجیب چیز ہے۔‘ریچل کے خیال میں یہ اژدہا جو زہریلا نہیں تھا، ان کی کھڑکی کے راستے کمرے میں داخل ہوا اور ان کے نیچے موجود بستر پر آ گیا تھا۔Rachel Bloorاژدہا اتنا لمبا تھا کہ اس کی دم کھڑکی سے باہر ہی لٹک رہی تھیاژدہے سے دور ہونے کے بعد ریچل نے اسے اسی راستے سے واپس نکالنے کی کوشش شروع کر دی جس سے وہ آیا تھا۔’وہ اتنا بڑا تھا کہ اگرچہ وہ مجھ سے لپٹا ہوا تھا پھر بھی اس کی دم کا کچھ حصہ ابھی بھی کھڑکی سے باہر ہی تھا۔ میں نے اسے پکڑا اور تب بھی وہ زیادہ گھبرایا ہوا نہیں لگ رہا تھا۔ وہ میرے ہاتھ میں بس مچل رہا تھا۔‘ریچل کے مطابق ان کے مقابلے میں ان کے شوہر زیادہ گھبرائے ہوئے تھے لیکن وہ خود زیادہ پریشان نہیں ہوئیں کیونکہ وہ ایسے علاقے میں پلی بڑھی ہیں جہاں سانپ عام پائے جاتے تھے۔’میرا خیال ہے اگر آپ پرسکون رہیں تو وہ بھی پرسکون رہتے ہیں۔‘ریچل کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ یہ اژدہا تھا اور اگر یہ کین ٹوڈ (بید کا مینڈک) ہوتا، جو ملک کے سب سے نقصان دہ اور بدصورت کیڑوں میں سے ایک ہے، تو کہانی الگ ہوتی۔‘’میں انھیں برداشت نہیں کر سکتی، انھیں دیکھ کر مجھے قے آنے لگتی ہے تو اگر یہ بید کا مینڈک ہوتا تو مجھے بہت ڈر لگتا۔‘خیال رہے کہ کارپٹ پائتھن آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں عام ہیں اورعام طور پر چھوٹے ممالیہ جیسے پرندوں کو کھاتے ہیں۔دنیا میں سانپوں کی دس خطرناک ترین اقسام: ’ان لینڈ پائیتھن کے منھ سے خارج ہونے والا زہر 100 لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے کافی ہے‘200 بار سانپ کے ڈسے انسان کا خون جو کئی لوگوں کی جانیں بچا سکتا ہے’کوبرا کے کٹے ہوئے سر نے ڈس لیا‘: کیا سانپ اپنی موت کے بعد بھی کاٹ سکتا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

اسرائیل کا غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل شخصیات پر اعتراض، صدر ٹرمپ کی ترکی اور مصر کے صدور کو بورڈ کا حصہ بننے کی دعوت

امریکہ سے تعلقات بگڑنے کا خوف اور مسلم دُنیا میں ساکھ کا مسئلہ: ایران کے معاملے پر اسلامی ممالک تقسیم کیوں ہیں؟

سور ذبح کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل جس کے بعد ہزاروں لوگ خاتون کے گاؤں پہنچ گئے

ایران پر حملہ خود روکا، کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، صدر ٹرمپ

سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی

’جادوئی محلول‘ بنانے کی کہانی: وہ سیکریٹری جنھوں نے اپنی غلطیوں کے سبب لاکھوں ڈالر کمائے

’طاقت کے بل پر‘ چلنے والی دنیا اور امریکہ، چین اور روس کے درمیان غلبہ حاصل کرنے کی دوڑ

’قیمتی خزانہ‘ سونپنے کے لیے ’صحیح شخص‘ کی تلاش: 20 روپے میں خریدی گئی ڈائری جو پاکستانی شاعر برطانوی خاتون کو لوٹانا چاہتے ہیں

ٹرمپ کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘ میں کون کون شامل ہے؟

کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی: ایک اہم گرفتاری کے بعد پولیس کو انڈین پنجاب میں مقیم ملزم کی تلاش

سلطنت عثمانیہ کے آخری سلطان جو قتل ہونے کے خوف سے اپنی جیب میں ہمیشہ پستول رکھتے تھے

سسرال میں داماد کی پہلی بار آمد پر تاریخی ضیافت، ہر کوئی حیران

انسانیت سوز واقعہ، نومولود کو بیگ میں بند کر کے سڑک پر پھینک دیا گیا

بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا

’پتا نہیں میرے بچوں اور ان کی والدہ کا مستقبل کیا ہو گا‘: امریکہ کی امیگریشن ویزوں پر پابندی سے پاکستانی خاندان ذہنی کرب کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی