افغانستان سے تربیت اور مالی معاونت ملتی ہے، گرفتار خارجی دہشتگرد کا اعترافی بیان


سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار خارجی دہشتگرد عمر دین عرف جذبہ نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو افغانستان میں موجود کمانڈروں کی جانب سے مالی اور عسکری معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ ویڈیو بیان میں عمر دین نے کہا کہ گھریلو تنازع کے بعد وہ فتنہ الخوارج میں شامل ہوا، جہاں اسے افغانستان سے اسلحہ اور مالی وسائل فراہم کیے جانے کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی اور افغانستان میں راکٹ لانچر سمیت مختلف ہتھیار چلانے کی تربیت بھی حاصل کی۔ گرفتار ملزم نے بتایا کہ مذکورہ نیٹ ورک شادی خیل بیس پر حملے اور کوٹہ خواہ روڈ دھماکے سمیت مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا، جن میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ عمر دین عرف جذبہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خوارجی کمانڈر شریعت اور جہاد کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں جبکہ ان کی سرگرمیاں اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ گرفتار ملزم نے مزید کہا کہ تنظیم کے بعض عناصر بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، گاڑیاں چھیننے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ عمر دین عرف جذبہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ شدت پسند گروہوں کے دعوؤں اور پروپیگنڈے سے محتاط رہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’انڈیا گہری نظر رکھے ہوئے ہے‘: پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ کو کالعدم قرار دینے کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، چار پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کی جوابی کارروائی: مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، آئی ڈی ایف

ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے: ’بہت ہو گیا، مذاکرات کی میز پر واپس آئیں‘: ٹرمپ کا ایران پر زور

عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں پرتشدد جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، کم از کم 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں تیزاب سے حملہ: ’تکلیف اتنی شدید تھی کہ جب ڈاکٹر نے مجھے کھینچا تو تیزاب کے اثرات سے میں بھی زخمی ہوا‘

ٹرمپ کا ایران کی افزودہ یورینیم تلف کرنے پر اصرار، لبنان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ پر ایران کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ

معاہدہ ہو گیا تو ایران کے تعاون ورنہ طاقت کے استعمال سے افزودہ یورینیم نکال کر تلف کریں گے: صدر ٹرمپ

’وہ جیتنے کے لیے نہیں کھیلتا‘ کے طعنے کے باوجود رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کی ’اُمیدوں کا مرکز‘

ایران اور امریکہ کے بیچ دو ماہ سے جاری ’جنگ بندی‘ مزید کتنا عرصہ برقرار رہ پائے گی؟

مظفر آباد میں دفعہ 144: مہاجرین کی نشستوں پر فیصلہ نئی اسمبلی کرے گی، پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی سپریم کورٹ کی رائے

خفیہ قافلے کا 160 کلومیٹر کا سفر: وہ رات جب وینزویلا کا ’افزودہ یورینیم‘ خاموشی سے امریکہ منتقل کیا گیا

جب باکسنگ چیمپیئن محمد علی نے کہا ’میرے نبی کا نام میرے نام کا حصہ ہے، اس کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا‘

سکن کیئر: سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر بچوں میں بے عیب جلد پانے کا جنون، جو نفسیاتی بیماری بن سکتا ہے

کیا کاکروچ جنتا پارٹی کسی بڑی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی