پاکستان کے تاریخی لمحات تصاویر کے آئینے میں

14 اگست کا دن ہر پاکستانی کے دل میں ایک عظیم یاد بن کے زندہ ہے- ہر سال یہ دن پاکستانیوں کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے- جذبہ حب الوطنی ویسے تو ہر وقت ہی موجود ہوتا ہے مگر اگست کے مہینے میں یہ جذبہ اپنے عروج پر ہوتا ہے- اسی اہم موقع کی مناسبت سے آج ہم آپ کے سامنے تصاویر کی صورت میں پاکستان کے چند تاریخی لمحات کی جھلکیاں پیش کر رہے ہیں:
 

بانی پاکستان محمد علی جناح 1947 کے آخر میں تقسیمِ ہند کے بعد ہندوستان سے پاکستان کے شہر کراچی ہجرت کر کے آنے والے شخص کی شکایت انتہائی تحمل سے سن رہے ہیں-
 
اکتوبر 1951 میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی یہ تصویر ان کی شہادت سے 20 منٹ قبل لی گئی تھی۔ یہ ان کی زندگی کی آخری تصویر تھی-
 
پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری اپنے اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ کھڑے ہیں- یہ تصویر 1954 میں کھینچی گئی تھی-
 
یہ تصویر 1958 کی ہے جب ملک کا پہلا مارشل لاء نافذ کرنے کے دوران فوجی پولیس کراچی کی سڑکوں پر گشت پر ہے۔
 
اس تصویر میں پاکستان کا پہلا ٹیلی ویژن اسٹیشن دکھایا گیا ہے۔ پاکستان میں پہلی ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز 1964 میں کیا گیا ۔ ملک کا پہلا ٹی وی اسٹیشن لاہور کی ایک گھر نما عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔
 
1965 میں کھینچی گئی اس تصویر میں کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پر پاکستانی ایئر لائن پی آئی اے کی ہوائی میزبان دکھائی گئی ہیں 1955 تک پاکستان کے پاس قومی ایئر لائن نہیں تھی۔
 
1964 میں صدر ایوب خان ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کر رہے ہیں- یہ پاکستان کا وہ دور تھا جب صنعت تیزی سے ترقی کر رہی تھی-
 
1970 کے عام انتخابات کے دوران مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکہ میں پاکستانی پرچم فروخت ہورہا ہے- آج مشرقی پاکستان کو دنیا بنگلہ دیش کے نام سے جانتی ہے-
 
1987 میں کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے کی خبر- یہ پاکستان پہلا بڑا شہریوں پر ہونے دہشت گردی کا حملہ تھا-

معاشرہ اور ثقافت

چینی شہریوں کی کچھ حیرت انگیز باتیں جو انہیں دنیا سے جدا کرتی ہیں

جرمن باقی دنیا سے مختلف کیسے ہیں؟ دلچسپ حقائق جو اس قوم کو منفرد بناتے ہیں

کچھ ایسے اصول جو انگریزوں کے راز کھول ڈالیں

بچے کے ہاتھ میں مہنگی چیز دیکھیں تو۔۔۔ اپنے بچے کا تحفظ چاہتے ہیں تو چند کام خود کریں

مزید معاشرہ اور ثقافت...